صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1029 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

میموری کارڈ میں قرآن پاک یا نعت رکھنے کا حکم از مفتی نظام الدین رضوی

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 13,832

سوال (Question):

میموری کارڈ میں قرآن پاک یا نعت رکھنے کا حکم از مفتی نظام الدین رضوی

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

میموری کارڈ میں قرآن پاک یا نعت رکھنے کا حکم

سوال : علمائے کرام ومفتیان عظام بتائیں کہ میموری کارڈ میں قرآن پاک یا نعت پاک وغیرہ متبرک کلمات بھر کر موبائل میں رکھنا ، یا آیات قرآنیہ ، اذان، نعت پاک وغیرہ کا رنگ ٹون وغیرہ رکھنا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ میموری کارڈ میں قرآن پاک ہو، یا قرآنی آیات یا اذان ونعت اور اذکار وغیرہ کے متبرک کلمات، اسے موبائل میں رکھنا، یا ان کلماتِ مقدسہ کا رنگ ٹون رکھنا کہ جب کہیں سے فون آئے تو ان کلمات کے بڑھنے کی آواز بلند ہو، جائز ہے ۔ البتہ ان کلمات مقدسہ کا احترام کرنا ضروری ہوگا، اس لیے اسے نیچے بغل کے جیب میں نہ رکھیں بلکہ اوپر داہنی طرف سینے کے قریب رکھیں اور استنجا خانے میں بھی اسے نہ لے جائیں ، اور اگر مجبوری کی وجہ سے لے جانا ہی پڑے تو بند کرکے لے جائیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh