Fatwa #841
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
میں قرآن و حدیث کو نہیں مانتا کہنا کیسا ہے؟ از مفتی نظام الدین رضوی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,831
سوال (Question):
میں قرآن و حدیث کو نہیں مانتا کہنا کیسا ہے؟ از مفتی نظام الدین رضوی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
میں قرآن و حدیث کو نہیں مانتا کہنا کیسا ہے؟
سوال : زید کے اوپر بکرنے سرقہ کا الزام لگایا، تو زید نے بکر سے کہا کہ آپ مجھ پر غلط الزام لگا رہے ہیں میں مسجد میں قرآن پاک ہاتھ میں لے کر قسم کھانے کو تیار ہوں کہ میں نے ایسی حرکت نہیں کی ہے، اس بات پر بکر نے برجستہ کہا کہ میں قرآن و حدیث کو نہیں مانتا” بکر کے اس قول پر مسجد کے امام ونائب امام صاحبان اس وقت وہاں موجود تھے انہوں نے بکر سے کہا کہ یہ کفریہ الفاظ ہیں، آپ توبہ کریں، تو بکر نے توبہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ہے میں توبہ نہیں کروں گا ۔ جواب طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ بالا قول کے قائل کے بارے میں شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے؟ کیا بکر نے جو الفاظ کہے ہیں وہ واقعی کفر ہیں؟ نیز اس قسم کے قائل پر تجدید ایمان و نکاح لازم ہے یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں آسان لفظوں میں صراحت فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ یہ کہنا کہ ” میں قرآن و حدیث کو نہیں مانتا ” کفر ہے، اس لئے بکر اس قول سے اعلانیہ رجوع و توبہ کرے، ساتھ ہی تجدیدِ ایمان بھی اور بیوی والا ہو تو تجدیدِ نکاح بھی کرے ۔ حدیث جبرئیل میں ہے : قال جبرئیل، فاخبرنی عن الایمان، قال ان تومن باللہ وملئکتہ وکتبہ ورسلہ والیوم الآخر وتؤمن بالقدر خیرہ وشرہ ۔ صحیح مسلم صفحہ 27 کتاب الایمان، مجلس برکات واللہ تعالی اعلم کتبـــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9