Fatwa #807
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
نعت یاصلاۃ وسلام کو گانوں کی طرز پر پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,802
سوال (Question):
نعت یاصلاۃ وسلام کو گانوں کی طرز پر پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
نعت یاصلاۃ وسلام کو گانوں کی طرز پر پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــ گانوں کے انداز میں یا فلمی طرز پر نعت پاک پڑھنا یا صلاۃ و سلام پڑھنا ناجائز ہے، یہ لہجے اور انداز میں فساق سے مشابہت اختیار کرنا ہے جو ناجائز ہے ۔ حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” من تشبہ بقوم فھو منھم ” جس نے کسی قوم سے مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے ۔ اور حدیث نبوی میں تو صاف صاف اس سے ممانعت فرمائی گئی ہے چنانچہ امام بیہقی کی شعب الایمان میں ہے کہ صحابی رسول حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ نے بیان فرمایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” ایاکم ولحون اہل العیش ” اہل عشق کے لہجے و طرز ادا پر قرآن پڑھنے سے بچو ۔ جو حکم قرآن مقدس کا ہے وہی حکم نعت شریف کا بھی ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ آج کے فلمی گلوکار حدیث کے لفظ ” اہل عشق” کے صحیح مصداق ہیں اس لئے ان کے طرز پر نعت شریف پڑھنا ضرور ممنوع ہے ۔ فقہاء نے باب الاذان میں بھی اس طرح کی تصریحات فرمائی ہیں جو شامی و بہارشریعت وغیرہ میں دیکھی جا سکتی ہیں ۔ جب آقائے کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فلمی طرز پر قرآن پڑھنے کو منع فرمایا ہے تو جو سیدھا سادہ انداز ہے اسی انداز میں پڑھیں یہی جائز ہے اور یہی مقبول ہے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبـــــــــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9