Fatwa #1115
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
نفل نمازیں جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,531
سوال (Question):
نفل نمازیں جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
نفل نمازیں جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
کیا فرماتے علمائے کرام کہ عاشورا، شب برات، شب قدر وغیرہ کی نفل نمازیں جماعت سے پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں؟ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ عاشورا، شب برات وغیرہ کی نفل نمازوں کی جماعت اگر کبھی کبھی بلا تداعی ہو تو جائز ہے ۔ اور تداعی وجماعت کثیرہ یعنی چار لوگوں کے ساتھ ہو تو مکروہ تنزیہی خلاف اولی ہے ۔ درمختار میں ہے: ” یکرہ ذلك لو علی سبیل التداعی بان یقتدی اربعۃ بواحد” اھ یکرہ ذلك کے تحت ردالمحتار میں ہے : ” الظاھر ان الجماعۃ فیہ غیر مستحبۃ ثم ان کاں ذلك احیانا کما فعل عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کان مباحا غیر مکروہ وان کان علی سبیل المواظبۃ کان بدعۃ مکروھۃ لانہ خلاف المتوارث” اھ اسی میں ہے : “والنفل بالجماعۃ غیر مستحب لانہ لم تفعلہ الصحابۃ فی غیر رمضان .وھو کالصریح فی انھا کراھۃ تنزیھیۃ فتامل” اھ (الدرالمختار مع ردالمحتار : ج: 2، ص: 500، کتاب الصلاۃ، باب : الوتر والنوافل، مطلب فی کراھۃ اقتداء فی النفل علی سبیل التداعی) حالات حاضرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے عاشورا وغیرہ کی نمازوں میں تداعئی جماعت مباح ہے ۔ کیوں کہ دیکھا جاتا ہے کہ ان موقعوں پر بھی لوگ بدعات وخرافات اور ناجائز امور میں لگے ہوتے ہیں اگر ان کو مذکورہ نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے لیے بلایاجاتا ہے تو آکر نماز پڑھ لیتے ہیں اور بدعات وخرافات سے بھی بچ جاتے ہیں، ورنہ کہتے ہیں کہ ہم کو نماز پڑھنا ہی نہیں آتاہے اس بناپر مذکورہ نوافل باجماعت پڑھنا جائز ہے ۔ والله تعالٰی اعلم عبدالقادر المصباحی الجامعی کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ مقام : مہیپت گنج، ضلع : گونڈہ، یو پی، انڈیا ٨جمادی الاخری١٤٤٣ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9