صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1657 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

نماز عید کاطریقہ | عیدین کی نماز کا کیاطریقہ ہے

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 7,767

سوال (Question):

نماز عید کاطریقہ | عیدین کی نماز کا کیاطریقہ ہے

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ: کیافرماتےہیں علمائےدین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عیدین کی نماز کا کیاطریقہ ہے کچھ تفصیل سے سمجھادیں توآپ کی عین نوازش ہوگی ؟ (سائل محمدیوسف فیصل آباد) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ ✍️الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب

نماز عید کاطریقہ

نماز عیدین کاطریقہ یہ ہے کہ پہلے نیت کریں نیت دل کے ارادے کا نام ہے زبان سے نیت کرلینابھی جائزہےہے، مثلا یوں نیت کرے کہ دورکعت نماز عیدالاضحیٰ یاعیدالفطر ساتھ چھ زائد تکبیروں کے، پھر تکبیر تحریمہ کہہ( اللہ اکبر کہہ کرہاتھ باندھ لےپھرثناءپڑھےپھر،پھرکانوں تک ہاتھ اٹھائےاور(1) اللہ اکبر کہتاہواہاتھ چھوڑدےپھرہاتھ اٹھائےاور(2) اللہ اکبرکہہ کرہاتھ چھوڑ دے پھر ہاتھ اٹھائے اور(3) اﷲ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے( یعنی پہلی تکبیر میں ہاتھ باندھے، اس کے بعد دو تکبیروں میں ہاتھ لٹکائے پھر ( چوتھی) تکبیر میں باندھ لے۔ اس کو یوں یاد رکھیں کہ جہاں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھ لیے جائیں اورجہاں پڑھنا نہیں وہاں ہاتھ چھوڑ دیے جائیں ، پھر امام اعوذ اور بسم اﷲ آہستہ پڑھ کر جہر کے ساتھ الحمدشریف اور سورت پڑھے پھر رکوع و سجدہ کرے،، دوسری رکعت میں پہلے الحمد اورسورت پڑھے پھر تین بار کانوں تک ہاتھ لے جا کر ﷲ اکبر کہے اور ہاتھ نہ باندھے اور چوتھی بار بغیر ہاتھ اٹھائے ﷲاکبر کہتا ہوا رکوع میں جائے، اس سے معلوم ہوگیا کہ عیدین میں زائد تکبیریں چھ ہوئیں ، تین پہلی میں قراءت سے پہلے اور تکبیر تحریمہ کے بعد،، اور تین دوسری میں قراء ت کے بعد، اور تکبیر رکوع سے پہلے اور ان چھوؤں(6)تکبیروں میں ہاتھ اٹھائے جائیں گے اور ہر دو تکبیروں کے درمیان تین تسبیح کی قدر سکتہ کرے اور عیدین میں مستحب یہ ہے کہ پہلی میں سورۂ جمعہ اور دوسری میں سورۂ منافقون پڑھے یا پہلی میں سَبِؔحِ اسْمَ اور دوسری میں هَلْ اَتٰىكَ : ( الدرالمختارکتاب الصلوٰۃ,باب العیدین جلد٣,صفحہ٦١ (بہارشریعت حصہ ۴صفحہ۷٨١) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ ✍کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضا محمدعمران عطاری مدنی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh