Fatwa #1131
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
نماز کا فدیہ کیا ہوتا ہے؟ / ایک نماز کا فدیہ کتنا ہوتا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,280
سوال (Question):
نماز کا فدیہ کیا ہوتا ہے؟ / ایک نماز کا فدیہ کتنا ہوتا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
نماز کا فدیہ کیا ہوتا ہے؟ / ایک نماز کا فدیہ کتنا ہوتا ہے ؟
سوال : زید کے ذمہ کچھ نمازیں ہیں جسے وہ بحالت مرض نہ پڑھ سکا اس کے فدیہ کی کیا صورت ہوگی ؟ایک نماز کے بدلے آدھا صاع یا ایک صاع کہا جاتا ہے اسے روپے یا غلہ کی وہ صورت بتائے کہ ایک نماز کے بدلے اتنا روپیہ یا اتنا کلو غلہ دینا ہوگا؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ایک نماز کا فدیہ ایک صاع جو یا آدھا صاع گیہوں ہے. ایک صاع کا وزن چار کلو چورانوے گرام ہے اور آدھا صاع کا وزن دو کلو سے 47 گرام ہے. اور اگر اس کی قیمت کا فدیہ ادا کرنا چاہیں تو بازار میں متوسط گیہوں یا جو کہ جو قیمت ہو وہ ادا کی جائے. فتاوی امجدیہ میں ہے: اعلی حضرت قدس سرہ کی تحقیق یہ ہے کہ نصف صاع کی مقدار ایک سو پچہتر روپے اٹھنی بھر اوپر ہے. لہذا اگر گیہوں دیں تو نصف صاع جس کے مقدار ذکر کی گئی اور اگر جو دینا چاہیں تو پورا ایک صاع جس کی مقدار 351 روپے بھر ہے. اور اگر کسی دوسرے غلہ سے صدقہ دینا چاہیں تو نصف صاع گیہوں یا ایک صاع جو کی قیمت کا وہ غلہ دیں یا قیمت ہی کو صدقہ فطر میں دے دیں. (جلد 1 صفحہ 383) محقق عصر حضرت مفتی نظام الدین صاحب رضوی برکاتی ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں : گیہوں سے صدقہ فطر کی مقدار دوکلو سے 47 گرام ہے. اسی پر عام علماء اہلسنت مدارس اہلسنت و عوام اہلسنت کا تعامل ہے اور یہی حق و صحیح ہے. لہذا مسلمان اسی پر عمل کریں اور کسی شک و شبہ میں نہ پڑیں ۔ (ماہنامہ اشرفیہ اگست 2004 صفحہ نمبر 7) فتاوی امجدیہ میں ہے صدقہ فطر میں گیہوں اور جو کی جگہ پر ان کی قیمت دینا بھی جائز ہے اور قیمت میں بازار کے نرخ کا اعتبار ہوگا. آج کل جہاں کنٹرول ہے کنٹرول ہی کی قیمت مقرر کردہ اصل قیمت شمار ہوتی ہے. لہذا کنٹرول کے حساب سے گیہوں کی قیمت ادا کرنے سے انشاءاللہ صدقہ فطر ادا ہو جائے گا آئے گا ۔(جلد 1صفحہ 386) واللہ تعالی اعلم کتبــــــہ : مفتی محمد حسن مصباحی الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9