Fatwa #934
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
چالیس لوگوں میں ایک اللہ کا ولی ہوتا ہے اس قول کی کیا حقیقت ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,854
سوال (Question):
چالیس لوگوں میں ایک اللہ کا ولی ہوتا ہے اس قول کی کیا حقیقت ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
چالیس لوگوں میں ایک اللہ کا ولی ہوتا ہے اس قول کی کیا حقیقت ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان عظام کہ اکثر لوگ اس مسئلہ کوبہت بیان کرتے ہیں کہ چالیس لوگوں میں ایک اللہ کا ولی ہوتا ہے ۔ یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ سکتے ہیں کہ جہاں چالیس لوگ اکٹھا ہوں ان میں کوئی ایک جنتی ہوگا ۔ یہ بات کہاں تک درست ہے جو صحیح ہو مع حوالہ جواب سے سرفراز فرمائیں ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں لوگوں کا یہ بیان کرنا کہ چالیس لوگوں میں ایک اللہ کا ولی ہوتا ہے درست ہے جیسا کہ مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمہ ایک حدیث کی تشریح کرتے ہوے رقمطراز ہیں کہ اولیا اللہ کی دوقسم ہے تشریعی ولی۔ تکوینی ولی ۔تشریعی ولی یعنی اللہ سے قرب رکھنے والے اولیاء حضور کی امت میں بے شمار ہیں۔ تکوینی ولی وہ ہوتے ہیں جنھیں عالم میں تصرف کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ان کی جماعت مخصوص ہے جیسے قطب، غوث ابدال وغیرہ اور سب قیامت کے ڈر اور رنج سے ۔یا دنیا کے خوف و غم سے محفوظ ہیں (ماخوذ از مراۃ المناجیح ج ٨ص ٥٨٤) ایک دوسری جگہ مرقاۃ المصابیح ک حوالے سے فرماتے ہیں کہ جہاں چالیس لوگ جمع ہوں ان میں کا کوئی ولی ضرور ہوتا ہے جس کی دعا قبول ہوتی ہے خیال رہے کہ اس سے بھی مراد تشریعی ولی ہے اور مسلمان سے مراد متقی مسلمان ہیں ورنہ سنیماؤں وغیرہ میں ہزاروں فساق ہوتے ہیں ۔ (مرقاۃ المناجیح ج2ص 473 ) واللہ اعلم بالصواب کتبہ. شاہد رضا امجدی جامعی پکڑیا جوت گنڈاہی گونڈا
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9