Fatwa #1061
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
چشمہ لگا کر نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
7,437
سوال (Question):
چشمہ لگا کر نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
چشمہ لگا کر نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟
سوال : چشمہ لگا کر نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ اگر چشمہ ( عینک) سجدہ کرنے میں ہڈی تک ناک کے دبنے میں رکاوٹ نہیں پیدا کرتا ہے تو نماز بلا کراہت ہو جائے گی. اور اگر رکاوٹ پیدا کرتا ہے تو نماز مکروہ تحریمی ہو گی یعنی دوبارہ پڑھنا واجب ہوگا. حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ناک ہڈی تک نہ دبی تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوئی ۔ بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 71 ھذا ما عندی واللہ تعالی اعلم کتبـــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 375
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh