Fatwa #1865
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
چوری کا موبائل خریدنا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,327
سوال (Question):
چوری کا موبائل خریدنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
چوری کا موبائل خریدنا کیسا ہے؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ السلام علیکم ورحمۃاللہ تعالیٰ وبرکاتہ حضورِ والا آپ کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ ہمارے ایک دوست نے ایک چور سے موبائل خریدی بہت کم قیمت میں تو کیا ایسوں سے کوئی چیز خریدنا جائز ہے کم قیمت ہونے سے معلوم یہی پڑتا ہے کہ چوری کی موبائل ہے پر چور کا کہنا ہے کہ چوری کی نہیں ہے کیا چور کی بات صحیح جان کر خرید سکتے ہیں جب کہ خرید نے والے کو زیادہ گمان یہی ہے کہ چوری کی ہے سائل: محمد الیف الرحمٰن صابری کٹیہاری بہار انڈیا۔ الجواب-بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں موبائل خریدنا حرام ہے وجہ یہ کہ خریدار کو غالب گمان ہے کہ موبائل چوری کی ہے اور اس صورت میں خریدنا حرام ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں: “چوری کا مال دانستہ خریدناحرام ہے بلکہ اگر معلوم نہ ہو مظنون ہو جب بھی حرام ہے مثلا کوئی جاہل شخص کہ اس کے مورثین بھی جاہل تھے کوئی علمی کتاب بیچنے کو لائے اور اپنی ملک بتائے اس کے خریدنے کی اجازت نہیں ” اھ (فتاوی رضویہ جدید، ج١٧، ص١٦٥، باب البیع الفاسد والمکروہ ، رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اعلم بالصواب ۔ کتبہ :گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ صدر میرانی دار الافتاء وشیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9