Fatwa #1859
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
چچا زاد بہن کی بیٹی سے نکاح کا حکم
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,692
سوال (Question):
چچا زاد بہن کی بیٹی سے نکاح کا حکم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
چچا زاد بہن کی بیٹی سے نکاح کا حکم
اَلسَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ علماۓ کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ ماں کی سگی چچی کے لڑکے کے ساتھ ماں کی لڑکی کی شادی ہو سکتی ہے؟ سائل توصیف رضا مظفر پور الجواب بعون الفتاح الوھاب : ہاں ہو سکتی ہے جب کہ کوئی مانع نکاح نہ ہو نکاح کا حکم آسانی سے جاننے کے لیے کبھی بھی رشتہ مرد کی طرف سے دیکھیں کہ عورت رشتہ میں مرد کی کیا لگتی ہے قرآن مجید میں بھی اس طرح بیان ہے جیسے : ” حُرِّمَتۡ عَلَیۡکُمۡ اُمَّهٰتُکُمۡ وَ بَنٰتُکُمۡ ” (سورۃ النساء، آیت ٢٣) حرام ہوئیں تم پر تمھاری مائیں اور بیٹیاں (کنز الایمان) لہذا اب صورت مستفسرہ میں اس طرح دیکھیے تو پتہ چلے گا کہ لڑکی جو ہے وہ لڑکے کے چچا کی بیٹی کی بیٹی ہے یعنی مختصر میں لڑکے کے چچا کی نواسی ہے اور چچا کی نواسی سے نکاح جائز ہوتا ہے جیسا کہ مجدد ملت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان حنفی متوفی ١٣٤٠ھ علیہ الرحمۃ لکھتے ہیں : چچا کی نواسی سے نکاح جائز ہے (فتاوی رضویہ، ج١١، ص٤٥١، مسئلہ ٢٤٤) یہ اس تقدیر پر ہے کہ سگی چچی کا لڑکا سگے چچے سے ہی ہو لیکن اگر وہ سگی چچی کے دوسرے شوہر سے ہے تو پھر رشتہ بدل جائے گا کہ سگا چچا اس کا سوتیلا باپ ہوگا اور سوتیلے باپ کا بھائی نہ تو اپنا چچا ہوتا ہے نہ اس کی نواسی چچا کی نواسی ہوتی ہے لہذا اس صورت میں بھی اگر کوئی مانع نکاح نہ ہو تو شادی ہو سکتی ہے ۔ سیدی اعلی حضرت بریلوی علیہ الرحمۃ لکھتے ہیں : ماں کا شوہر ثانی نہ اپنا باپ ہے، نہ اس کا بھائی اپنا چچا، نہ سگا نہ سوتیلا، سوتیلا چچا وہ ہے کہ اپنے باپ کا سوتیلا بھائی ہو نہ وہ کہ سوتیلے باپ کا بھائی ہو (فتاوی رضویہ، ج١١، مسئلہ ٢١٨) واللہ تعالی أعلم کتبـــــہ :محمد داوٗد کمال عزیز مصباحی، گوپال گنج،بہار ۱۰ ذی الحجہ ۳٤٤١ھ بروز اتوار
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9