Fatwa #2729
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
4,719
سوال (Question):
چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
مفتی صاحب بہت دیر سے ایک صاحب بے چین ہو رہے ہیں یہ پوچھنے کے لیے کہ چین والی گھڑی پہن سکتے ہیں یا نہیں نماز میں؟ الجواب : چین والی گھڑی کا مسئلہ اختلافی ہے۔ ہمارے اکثر فقہائے اہل سنت یہ فرماتے ہیں کہ چین کے ساتھ گھڑی پہننا یہ مکروہ تحریمی ہے یعنی ناجائز وہ گناہ ہے۔ ہمارے پیر و مرشد حضور سیدی مفتی اعظم ہند رضی اللہ تعالی عنہ مصطفی رضا رحمۃ اللہ علیہ یہ اللہ کے اولیاء میں سے تھے، ولایت کا مقام بہت اونچا تھا ،بڑے بافیض بزرگ تھے اور فتوے میں بھی ان کا مقام اللہ نے بہت اونچا رکھا ہے۔ آپ کی تحقیق یہ ہے کہ گھڑی میں چین استعمال کرنا اور پہننا یہ ناجائز اور مکروہ تحریمی ہے اور نماز ایسی چین پہن کے پڑھی جائے تو نمازبھی مکروہ تحریمی ہی ہوگی۔ لہذا حکم یہی ہے کہ اکابر اہل سنت نے جو فتوی دیا ہے اس کے مطابق عمل کیا جائے احتیاط کا تقاضہ بھی یہی ہےکہ اس کو استعمال نہ کریں ۔ہم لوگ بھی پہنتے ہیں مگر دیکھیں یہ پٹا استعمال کرتے ہیں اگر پٹہ استعمال کرتے ہیں تو کسی بھی فقیہ کے نزدیک کوئی حرج نہیں ہے ۔اور چین استعمال کرتے ہیں تو بہت سے فقہاء کہیںگے کہ ناجائز ناجائز مکروہ مکروہ مکروہ تحریمی۔ تو کام وہ کیا جائے جو سب کے نزدیک اچھا ہو لہذا چین سے بچیے کہ اسی میں احتیاط ہے اور اسی میں خیر اور فلاح و بہبود ہے یعنی چین کے لیے بے چین ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ کتبہ :مفتی نظام الدین صدر شعبہ افتا جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ ۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh