Fatwa #1388
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کافروں سے سود جائز ہے تو رشوت لینا کیوں جائز نہیں؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,126
سوال (Question):
کافروں سے سود جائز ہے تو رشوت لینا کیوں جائز نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کافروں سے سود جائز ہے تو رشوت لینا کیوں جائز نہیں؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ کافروں سے سود جائز ہے تو رشوت کیوں جائز نہیں نہیں؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــ سود لینا دینا مطلقا ناجائز و حرام قطعی ہے “قال اللہ تعالیٰ” احل اللہ البیع وحرم الربوا “اور لوگوں میں جو یہ مشہور ہے کہ کفار سے سود جائز ہے محض جہالت ہے. حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں اگر اس قسم کا عقد کیا جائے جو دو مسلمان یا مسلم و ذمی کے مابین ہوتا تو سود ہوتا اس کافر حربی سے یہ عقد سودنہیں. حدیث شریف میں ہے” لا ربوا بین المسلم والحربی فی فی دار الحرب ” بظاہر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ربوا ہے اور جائز ہے یہ ان کی غلطی ہے. قرآن مجید میں مطلق وارد کہ“حرم الربوا “ تو ربوا حلال کیوں کر ہو سکتا ہے. بلکہ حقیقت حال یہ ہے کہ سود ہی نہیں جس کے لیے حرمت ہو اس واسطے حدیث شریف میں “لا ربوا” فرمایا کہ یہ سود ہی نہیں نہ یہ “یجوز الربوا” کہ سود تو ہے مگر جائز ہے. اور خود صاحب مذہب امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ بھی یہی فرماتے ہیں کہ یہ سود نہیں. (فتاویٰ امجدیہ جلد 3 صفحہ 214) سود کے نام پر غیر مسلم نے جو مال دیا وہ چونکہ سود ہے اور نہ اس میں بد عہدی ہے اس لیے جائز ہے مگر رشوت میں قانون کی خلاف ورزی بھی ہے اور بدعہدی بھی لوگ اسے جرم جانتے بھی ہیں اس لیے حرام وہ گناہ ہے. واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی محمد شمس الدین احمد علیمی الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9