Fatwa #86
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم/ Death In Covid 19
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,472
سوال (Question):
کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم/ Death In Covid 19
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین کرونا کے میت کو غسل کس طرح کرانا چاہئےغسل کرنا ہے کہ نہیں . اگرکرانا ہو تو کیاحکم ہے؟ سائل حافظ سبطین رضا قادری ایوبی خانقاہ قادریہ ایوبیہ پپراکنک کشی نگر الجواب:کرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم مرنے کے بعد مسلمان کو غسل دینا فرض کفایہ ہے . چاہے کسی بیماری سے اس کی موت ہوئی ہو یا طبعی موت ہوئی ہو، یہاں تک کہ اگر مسلمان مردہ دریا میں ملا ہو تب بھی اس کو غسل دینا یا اسی دریا میں غسل کی نیت سے حرکت دینا ضروری ہے ورنہ جتنے لوگوں کو اس کی موت کی اطلاع ہوئی سب گنہگار ہوں گے ۔ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: “میّت کو نہلانا فرض کفایہ ہے بعض لوگوں نے غسل دے دیا تو سب سے ساقط ہوگیا” . (بہار شریعت حصہ۴ ص٨١٠ ) اور تحریر فرماتے ہیں: “میّت سے غسل اُتر جانے اور اس پر نماز صحیح ہونے میں نیت اور فعل شرط نہیں . یہاں تک کہ مُردہ اگر پانی میں گِر گیا یا اس پر مینھ برسا کہ سارے بدن پر پانی بہہ گیا غسل ہوگیا . مگر زندوں پر جو غسلِ میّت واجب ہے یہ اس وقت بری الذّمہ ہوں گے کہ نہلائیں ۔ لہٰذا اگر مردہ پانی میں ملا تو بہ نیت غسل اُسے تین بار پانی میں حرکت دے دیں کہ غسل مسنون ادا ہوجائے اور ایک بار حرکت دی تو واجب ادا ہوگیا مگر سنّت کا مطالبہ رہا” (بہار شریعت حصہ ۴ ص٨١۴) کرونا کے مریض کو بھی غسل کا وہی طریقہ ہے جو دیگر میت کا ہے ۔ البتہ احتیاطی تدابیر جیسے دستانے، ماسک وغیرہ طبی تدابیر کا لحاظ بقدر اجازتِ شرع مناسب ہے ۔ اگر زیادہ خطرہ کا اندیشہ ہو تو جیسے بھی ممکن ہو اس کے بدن پر پانی بہادیں ۔ واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ:محمد نظام الدین قادری: خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی۔بستی۔ یوپی۔ ٩/رمضان المبارک ١۴۴٢//٢٢/اپریل ٢٠٢١ءAlimi Darul Ifta Jamia Alimia Jamda Shahi Basti
ویڈیو کالنگ کے ذریعے نکاح کا حکم / نکاح کے مسائل
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9