Fatwa #90
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کرونا ٹسٹ کرانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں از مفتی محمد نظام الدین قادری
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,949
سوال (Question):
کرونا ٹسٹ کرانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں از مفتی محمد نظام الدین قادری
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کرونا ٹسٹ کرانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟ن
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ بحالت روزہ کرونا ٹیسٹ کرانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں ٹوٹے گا ۔ جواب عنایت فرماکر عنداللہ مأجور ہوں. المستفتی محمد عابد علی موتیہاری بہار الجواب بعون الملک الوہاب کرونا ٹسٹ کرانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟ بعض قابل اعتماد ڈاکٹروں کے ذریعہ معلوم ہوا کہ کرونا ٹیسٹ کے لیے لعاب کا نمونہ یا ناک کے اندر روئی کی پھریری ڈال کر تھوڑی سی رطوبت حاصل کی جاتی ہے ۔ اور اس ٹیسٹ میں ایسا نہیں ہوتا ہے کہ باہر سے کوئی چیز ڈال کر جوف میں چھوڑ دی جاتی ہو اس لیے کرونا ٹسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔علامہ محقق علاو الدین حصکفی رحمہ اللہ القوی تحریر فرماتے ہیں: “وَكَذَا لَوْ ابْتَلَعَ خَشَبَةً أَوْ خَيْطًا وَلَوْ فِيهِ لُقْمَةٌ مَرْبُوطَةٌ إلَّا أَنْ يَنْفَصِلَ مِنْهَا شَيْءٌ. وَمُفَادُهُ أَنَّ اسْتِقْرَارَ الدَّاخِلِ فِي الْجَوْفِ شَرْطٌ لِلْفَسَادِ بَدَائِعُ.(درمختار ج٣ص ٣٦٩) علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: “ما دخل فی الجوف ان غاب فیہ فسد، وہو المراد بالاستقرار، وان لم یغب بل بقی طرف منہ فی الخارج، او کان متصلا بشیء خارج لم یفسد لعدم استقرارہ” (رد المحتار ج٣ ص٣٦٩) اور امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: روزہ تین باتوں سے جاتا ہے (۱)جماع اگر چہ انزال نہ ہو، اور (۲) مس جبکہ انزال ہو، اور (۳) باہرسے کوئی چیز جوف میں اس طرح داخل ہو کہ باہر اُس کا علاقہ نہ رہے مثلاً ڈورے میں بوٹی باندھ کر نگل لی اور ڈور باہر ہے تو اگر اسے نکال لے گا روزہ نہ جائے گا اور اگر ڈور باہر نہ رہی یا نکالنے میں بوٹی یاا س کا کچھ حصہ جو ف میں رہ گیا تو روز ہ جاتا رہا ،کل ذٰلک منصوص علیہ فی الدرالمختار وغیرہ من الاسفار”(فتاوی رضویہ ج۴ ص۵٨٧) ۔واللہ سبحانہ وتعالی اعلم ۔ کتبہ:محمد نظام الدین قادری: خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی۔بستی۔ یوپی۔ ١٠/رمضان المبارک ١۴۴٢//٢٣/اپریل ٢٠٢١ءکرونا بیماری سے مرنے والے کو غسل دینے کا حکم/ Death In Covid 19
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9