Fatwa #1419
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کسی صحابی کی صحابیت کے منکر کا کیا حکم ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,465
سوال (Question):
کسی صحابی کی صحابیت کے منکر کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کسی صحابی کی صحابیت کے منکر کا کیا حکم ہے؟
سوال:- کسی صحابی کی صحابیت کا منکر کیا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب: جن صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی صحابیت نص سے ثابت ہے ان کی صحابیت کا منکر کافر ہے جیسے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کہ ان کی صحابیت نص(اذ یقول لصاحبه لا تحزن ان الله معنا)سے ثابت ہے اور ان کے علاوہ دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین جن کی صحابیت نص سے ثابت نہیں ان کی صحابیت کا منکر کافرتو نہیں البتہ گمراہ ضرور ہے ۔ شرح فقہ اکبر میں ہے “فقد أجعوا على ان من انكر صحبة ابى بكر الصديق كفر بخلاف انكار صحبة غيره لورود النص فى حقه”(ص 115) اور فتاوی علیمیہ میں ہے “جن کی صحابیت نص سے ثابت ہے ان کی صحابیت کا انکار کفر ہے،اور ان کے علاوہ کی صحابیت کا انکار کفر تو نہیں مگر گمراہی ضرور ہے”(ج2 ص289) اور فقہائے کرام کے اصح قول کے مطابق جس طرح حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی صحابیت کا منکر کافر ہے یونہی حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی صحابیت کا منکر بھی کافر ہے ۔ مجمع الأنهر شرح ملتقی الأبحر میں ہے ۔ “يكفر بانكاره صحبة ابى بكر رضى الله تعالى عنه وبانكاره امامته على الاصح وبانكاره صحبة عمر رضى الله تعالى عنه على الاصح”(ج2 ص 507) والله تعالى اعلم بالصواب کتبہ: محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ المتخصص فی الفقہ الاسلامی بدارالعلوم العلیمیہ الجواب صحيح والمجيب نجيح محمد اختر حسین قادری خادم افتاودرس دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9