Fatwa #1095
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کسی نے کہا دین اسلام جہنم میں جائے گا اس کے لئے کیا حکم ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,411
سوال (Question):
کسی نے کہا دین اسلام جہنم میں جائے گا اس کے لئے کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کسی نے کہا دین اسلام جہنم میں جائے گا اس کے لئے کیا حکم ہے ؟
سوال (1)زید نے بھینس پال رکھی تھی اتفاق سے وہ مر گئی ۔ زید نے ایک چمار کو پیسہ دے کر اس کی کھال نکلوایا اور اس کو فروخت کرکے اس پیسہ کو اپنی ذاتی خرچ میں لیا مسلمان کے لئے درست ہے؟ (٢) بکر مردارچمڑے کی خریداری کرتا ہے کیا مسلمان کے لیے درست ہے؟ (٣) ساجد نے کہا دین اسلام جہنم میں جائے گا اور اس جملہ کو متعدد بار کہا تو ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے ۔ اور مسلمانوں کو اس کے ساتھ کیا کرنا چاہیے ؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــ (١) ہندوستان کے کافر حربی ہیں اور کافر حربی کے ساتھ مرداری چمڑا بیچ کر پیسہ اپنے خرچ میں لانا جائز ہے جیسا کہ ردالمحتار جلد چہارم صفحہ ١٨٨ میں ہے “لوباعھم درھما بدرھمین اوباعھم میتۃ بدراھم فذالک کلہ طیب لہ اھ تلخیصا ” بہار شریعت حصہ یازدہم١١ صفحہ٥٣ میں ہے ۔ عقد فاسد کے ذریعہ کافر حربی کا مال حاصل کرنا ممنوع نہیں . یعنی جو عقد مابین دو مسلمان ممنوع ہے اگر کافر حربی کے ساتھ کیا جائے تو منع نہیں ۔ مگر شرط یہ ہے کہ وہ عقد مسلم کے لیے مفید ہو مثلا ایک روپیہ کے بدلے میں دو روپیہ خریدے یا اس کے ہاتھ مردار کو بیچ ڈالا ۔ کہ اس طرح سے مسلمان کا روپیہ حاصل کرنا شرع کے خلاف اور حرام ہے اور کافر سے حاصل کرنا جائز ہے ۔ وھواعلم ۔ (٢) مسلمان کو مردار چمڑے کی خریداری کرنا ناجائز ہے ۔ لہذا بکر پر لازم ہے کہ ناجائز کاروبار سے دور رہے اور جائز طریقہ پر روزی حاصل کرے ۔ وھوتعالی علم (٣) جس نے کہا دین اسلام جہنم میں جائے گا اس پر لازم ہے کہ توبہ، تجدید ایمان کرے اور بیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں۔ قال اللہ تعالی واما ینسینک الشیطٰن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین (پ ٧ ع١٤) وھوتعالی علم کتبـــــــــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9