Fatwa #1928
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کسی کافر کی موت پر RIP لکھ کر اسٹیٹس لگانا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,496
سوال (Question):
کسی کافر کی موت پر RIP لکھ کر اسٹیٹس لگانا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کسی کافر کی موت پر RIP لکھ کر اسٹیٹس لگانا کیسا ہے ؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ کسی کافر کے مرنے پر کچھ مسلم حضرات اپنے موبائل پر اسٹیٹس لگاتے ہیں (RIP ) تو اس طرح کسی کافر کی موت پر اسٹیٹس لگانا یا زبان سے ( ریسٹ ان پیس) کہنا کیسا ہے سائل: حافظ محمد شہباز بن حیات احمد موضع بارکپار ضلع سدھارتھ نگر اتر پردیش۔ الجواب بعون الملک الوھاب R.I.P (rest in peace یعنی امن میں رہے)ایک دعائیہ جملہ ہے، جس کے معنی مرحوم و مغفور کے بنتے ہیں اور کافر کومرنے کے بعد مغفرت کی دعا دینے کو فقہاء نے کفر لکھا ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں جن لوگوں نے کسی کافر کو RIP یعنی Rest In Peace کے الفاظ سے دعا دی یا کسی کافر کے لئے یہ الفاظ لکھے وہ توبہ تجدید ایمان و نکاح کریں۔ علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: “ان الدعاء بالمغفرة للكفار كفر لطلبه تكذيب الله تعالى فيما اخبر به ” اھ ( رد المحتار علی الدر المختار ، ج٢، ص٢٣٦، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلوٰۃ ، دار الکتب العلمیۃ بیروت لبنان) اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمہ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں: “کافر کے لئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کفر خالص و تکذیب قرآن ہے” اھ (فتاوی رضویہ جدید ، ج٢١ ، ص۲۲۸، کتاب الحظر والاباحۃ، رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ گتبہ :محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9