Fatwa #768
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کسی کو پیسہ ہبہ کرکے واپس لینا کیسا ہے ؟ مفتی نظام الدین رضوی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,456
سوال (Question):
کسی کو پیسہ ہبہ کرکے واپس لینا کیسا ہے ؟ مفتی نظام الدین رضوی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کسی کو پیسہ ہبہ کرکے واپس لینا کیسا ہے ؟ مفتی نظام الدین رضوی
سوال : کبھی کبھی دوستوں میں تفریح کے طور پر لین دین کا معاملہ آجاتا ہے میں نے دیکھا ہے کہ دو چار دوست آپس میں تفریح کرتے ہیں اسی درمیان کسی نے مذاق کے طور پر کہا تو یہ 500 روپے یا 50 روپے مجھے دے دے اور وہ دے بھی دیتا ہے، مگر یہ مذاق میں ہوتا ہے بعد میں دینے والا اصول کر لیتا ہے اور لینے والا چونکہ یہ جانتا ہے کہ یہ اسی کا روپیہ ہے اس لیے اس کو دے دیتا ہے ایسا کرنا کیسا ہے؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــ تفریح میں دینا یا مذاق میں ہبہ کرنا حقیقت میں ہبہ ہے، اگر کسی نے دوسرے کو مذاق یا تفریح میں کچھ ہبہ کر دیا اور دوسرے نے اس پر قبضہ کر لیا تو وہ اب اس کا مال ہوگیا ۔ اب اگر اس سے لیں گے تو یہ لینا جائز نہ ہوگا اگرچہ اس نے لاعلمی کی وجہ سے دے دیا اور آپ نے لے لیا، اللہ تعالی تو جانتا ہے اور اس کے فرشتے تو جانتے ہیں، دونوں کا یہ عمل فرشتوں کے رجسٹر میں لکھ دیا جاتا ہے ۔ جب قیامت کے دن اپنا اپنا نامہ اعمال پڑھیں گے تو اس میں لکھا ہوگا کہ یہ تمہاری ملک ہے اس لیے وہ اس کا مطالبہ کرے گا اور اس وقت آپ کے پاس پیسہ نہیں ہوگا تو آپ کی نیکیاں اس کو دے دی جائیں گی اور اگر آپ کے پاس نیکیاں نہ ہوں گے تو اس کا گناہ آپ کے سر لاد دیا جائے گا ۔ یہ کتنی سخت اور دل دہلا دینے والی بات ہے کہ قیامت کے دن دن جب نیکیوں کی زیادہ ضرورت ہوگی وہ دوسروں کو دے دی جائیں گی، یا پھر دوسرے کے گناہ اپنے سر ڈال دیئے جائیں گے، اللہ کی پناہ ، اس لئے ہرگز ہرگز دوسرے کا مال نہیں دبانا چاہیے اور اگر آپ کسی کو دینا چاہتے ہیں تو حقیقت میں اچھی نیت سے دیں اور اگر نہیں دینا چاہتے ہیں تو تفریح اور ہنسی مذاق میں بھی ہرگز نہ دیں اور اگر تفریح یا ہنسی مذاق میں کسی کو دے چکے ہوں تو خدارا ہرگز ہرگز اس کو واپس نہ لیں اور واپس لے چکے ہوں تو معاف کرا لیں ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9