Fatwa #747
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کلمہ کفر بک دینے کے بعد نکاح باقی رہے گا یا نہیں
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,018
سوال (Question):
کلمہ کفر بک دینے کے بعد نکاح باقی رہے گا یا نہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کلمہ کفر بک دینے کے بعد نکاح باقی رہے گا یا نہیں ؟
سوال :کلمہ کفر بک دینے کے بعد نکاح باقی رہے گا یا نہیں اور اس کے بعد زوجین ایک ساتھ رہ سکتے ہیں ، یا نہیں اور اگر ساتھ رہتے ہیں تو کون سا گناہ ہوگا مطلع فرمائیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ کلمہ کفر بک دینے سے آدمی کافر و مرتد ہو جاتا ہے اور اس کے باعث نکاح فوراً فسخ ہوجاتا ہے یعنی فسخ کے لئے قضاے قاضی کی حاجت نہیں۔ فقہ کا یہ جزیہ : ارتداد أحدهما فسخ عاجل ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میاں بیوی میں سے کوئی کلمہ کفر بک دے ، اور کافر یا مرتد ہو جائے تو اس کا نکاح فوراً فسخ ہو جائے گا۔اور اس نکاح کے فسخ ہونے کے لئے قاضی کے یہاں دعویٰ کرنے پھر اس کے فسخ کرنے کی حاجت نہیں ۔ بہت سی ایسی صورتیں ہوتی ہیں جن میں نکاح فسخ ہوتا ہے مگر فسخ کا نفاذ اس وقت ہوتا ہے جب مقدمہ قاضی کے وہاں جائے ۔ قاضی سماعت کر کے فیصلہ کرے تب جا کر وہ فسخ ہوگا یعنی نکاح ختم ہوگا ۔ مگر یہاں تو کلمئہ کفر بکا اور نکاح سے خارج ہوگیا اب نہ یہ میاں میاں رہے اور نہ بیوی بیوی رہی ۔ تو ایسی صورت میں دونوں کا ایک ساتھ رہنا حرام و گناہ ہے ۔ کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہو گئے ۔ اگر اس کے باوجود دونوں ایک ساتھ رہتے ہیں تو جمع حلال نہ ہوگا ، بلکہ حرام ہوگا۔ حرام بھی ایسا حرام کہ اس کو زنا کہیں گے اور اولاد حرامی ہوگی ۔ اگر اسلامی حکومت ہوتی تو ایسے کو سخت سزا دی جاتی ۔ والله تعالى اعلم بالصواب کتبـــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پو ر
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9