Fatwa #1980
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کمبل یا بستر وغیرہ کو پاک کرنے کا طریقہ / گدا رضائی پاک کرنے کا طریقہ
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,068
سوال (Question):
کمبل یا بستر وغیرہ کو پاک کرنے کا طریقہ / گدا رضائی پاک کرنے کا طریقہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کمبل یا بستر وغیرہ کو پاک کرنے کا طریقہ
ابورضا محمد عمران عطاری عفی عنہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے متعلق اگر کوئی کمبل یا بستر وغیرہ ناپاک ہو جائے تو اس کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں؟ الجوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب اگر کوئ کبمل یا بستر وغیرہ ناپاک ہوجائیں تو اس کو اگر نچوڑا جا سکتا ہے تو نچوڑ کر پاک کیا جائےگا، ورنہ بہتے پانی میں رکھ دیں جب نجاست کے ختم ہونے کا ظن غالب ہو جائے تو پاک ہو جائے گا، یا پھر اس کو دھو کر اتنی دیر سوکھنے کے لئے رکھ دیں جتنی دیر میں اس کا پانی خشک ہو جائے پھر دو بارہ ایساہی کریں پھر تیسری بار اس کو دھو کر سوکھنے کے لئے لٹکا دیں جب اس کا پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو وہ پاک ہوجائے گا- (امام اہلسنت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ تعالٰی علیہ تحریر فرماتے ہیں، کہ جو کپڑے نچوڑ نے میں آسکیں جیسے ہلکی توشک رضائی وغیرہ وہ یوں ہی دھونے سے پاک ہوجائیں گے ورنہ بہتے دریا میں رکھیں یا اُن پر پانی بہائیں یہاں تک کہ نجاست باقی نہ رہنے پر ظن حاصل ہو یا تین بار دھوئیں اور ہر بار اتنا وقفہ کریں کہ پہلا پانی نکل جائے- (فی الدرالمختار، یطھر محل غیر مرئیۃ بغلبۃ ظن غاسل طھارۃ محلھا بلاعدد بہ یفتی وقدر ذلك لموسوس بغسل وعصر ثلثا فیما ینعصر وتثلیث جفاف ای انقطاع تقاطر فی غیرہ ممایتشرب النجاسۃ وھذا کلہ اذاغسل فی اجانۃ اما لوغسل فی غدیر اوصب علیہ ماء کثیرا وجری علیہ الماء طھر مطلقا بلاشرط عصر وتجفیف وتکرار غمس ھو المختار- (یعنی: درمختار میں ہے نجاست نہ دکھائی دینے والی جگہ دھونے والے کے غالب گمان کے ساتھ کہ اب جگہ پاك ہوگئی کسی خاص تعداد کے بغیر بھی پاك ہوجاتی ہے اور اسی پر فتوٰی ہے اگر وسوسہ کرنے والا ہو تو تین بار دھو کر ہر بار نچوڑے جبکہ وہ ایسی چیز ہو جو نچوڑی جاسکتی ہے اگر نچوڑی نہ جاسکتی ہو تین بار خشك کرلیا جائے(یعنی جو نجاست اس کے اندر جذب ہوئی اس کے قطرے ختم ہوجائیں یہ تمام باتیں اس صورت میں ہیں جب ٹب وغیرہ میں دھوئے اگر بڑے تالاب میں دھوئے یا اس پر بہت سا پانی ڈالے یا اس پر پانی جاری کرے تو نچوڑ نے یا خشك کرنے اور بار بار غوطہ دینے کی شرط کے بغیر مطلقًا پاك ہوجائے گی یہی مختار ہے- (درمختار باب الانجاس مطبوعہ مجتبائی جلد1صفحہ56) (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف جلد4صفحہ557-رضا فاؤنڈیشن لاہور)
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9