Fatwa #1091
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کنویں یا حوض میں چوہا گر کر مر جائے تو کتنا پانی نکالا جائے گا ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,987
سوال (Question):
کنویں یا حوض میں چوہا گر کر مر جائے تو کتنا پانی نکالا جائے گا ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کنویں یا حوض میں چوہا گر کر مر جائے تو کتنا پانی نکالا جائے گا ؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین اس مسئلہ میں کہ چاہ مسجد سے پھولا ہوا چوہا برآمد ہوا ہے ایک فریق کہتا ہے کہ صرف بیس ڈول کافی ہے چوہے میں اس سے زیادہ کسی کتاب میں نہیں آیا ہے. دوسرا فریق کہتا ہے کہ 300 ڈول نکالنے چاہئے. ان دونوں فریق سے کون سا فریق راہ راست پر ہے بیان فرمائیں؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ فریق اول کا قول غلط ہے اور محض غلط. تمام کتب فقہ، متون و روح فتاویٰ میں مصرح ہے کہ جو جانور خون جاری والا پھولا ہوا، پھٹا ہوا چھوٹا یا بڑا چاہ سے برآمد ہو تو تمام پانی نکالا جائے . غنیۃ المصلی میں شرح آثار سے بسندہ عن علی ہے ” قال فی بئر وقعت فیہ فارۃ فماتت ینزح ماءھا ۔ یعنی حضرت مولا علی مشکل کشا ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر کنویں میں چوہا گر کر مر جائے تو تمام پانی نکالا جائے یہ ارشاد پھولے یا پھٹے کے متعلق ہے کما صرح بہ فی الغنیہ ۔ اور اگر کنواں چشمہ دار ہو تو اس کے متعلق قول فیصل یہ ہے کہ جتنا پانی کوئیں میں موجود ہو تمام کا قدر نکالا جائے اور اس تقدیر و اندازہ کے متعلق کی قول ہیں. صاحب ہدایہ و شرح الوقایہ وغیرہم نے اسے اختیار فرمایا ہے کہ دو عادل جن کو پانی کی سمجھ ہو وہ جتنا اپنے انداز سے بتائیں اتنا پانی کھینچا جائے اور چوہے نکلنے سے پہلے جب کہ یہ معلوم نہ ہو کہ کب گرا ہے تین دن رات کی نمازیں قضا کرے اور جو نمازیں نکالنے کے پیچھے اور پاک کرنے سے پہلے پڑھی گئی ہو وہ بھی قضا کریں جبکہ اس پانی سے وضو کیا ہو اور جس نے اس پانی سے غسل کیاہو یا جس نے کپڑے برتن وغیرہ دھوے ہوں وہ پاک کیے جائیں ۔ واللہ تعالی اعلم کتبـــــہ : الفقیر ابو الخیر محمد نور اللہ النعیمی غفر لہ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9