Fatwa #1774
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کنڈوم لگاکر بغیر انزال کے ہمبستری کی تو حلالہ درست ہے یا نہیں؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,971
سوال (Question):
کنڈوم لگاکر بغیر انزال کے ہمبستری کی تو حلالہ درست ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کنڈوم لگاکر بغیر انزال کے ہمبستری کی تو حلالہ درست ہے یا نہیں؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ شوہر ثانی اگر کنڈوم لگا کر بغیر انزال کے ہمبستری کرے تو حلالہ درست ہوگا یا نہیں؟ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں اور عند الله ماجور ہوں۔ المستفتی محمد تنویر راجستھان الجواب-بعون الملک الوھاب- صورت مستفسرہ میں حلالہ صحیح ہے کہ حلالہ صحیح ہونے کے لئے قوت نفس سے اس طرح دخول کافی ہے کہ دونوں کو لذت جماع حاصل ہو خواہ انزال ہو یانہ خواہ آلہ تناسل بلا حائل ہو یا اس پر باریک کپڑا یا کنڈوم ہو کہ یہ مانع لذت جماع نہیں۔ بحرالرائق میں ہے: ” ان الشرط الایلاج بشرط کونہ عن قوۃ نفسہ وان کان ملفوفا بخرقۃ اذا کان یجد لذۃ حرارۃ المحل ” (ج٤, ص٩٤, کتاب الطلاق, فصل فیما تحل بہ المطلقۃ, مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت لبنان) یعنی حلالہ کے لئے شرط یہ ہے کہ شوہر آلہ تناسل کو اس کی قوت سے داخل کرے اگرچہ کسی کپڑے میں لپٹ کر جبکہ فرج کی حرارت محسوس کرے۔ مفتی نظام الدین رضوی (الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور) سے سوال ہوا کہ کنڈوم لگا کروطی کرنے سے عورت شوہر اول کے لئے حلال ہوجائے گی؟ جواباً تحریر فرمایا: ” ہاں حلال ہوجائے گی کیونکہ کنڈوم کی وضع اس غرض کے لئے ہوئی ہے کہ میاں بیوی جماع کی لذت سے محظوظ ہوں اور استقرار نہ ہو کنڈوم زوجین کو ایک دوسرے کے عضو خاص کی حرارت محسوس ہونے سے مانع نہیں” اھ (آپ کے مسائل , ص١٤٧ , مکتبہ برھان ملت) صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:” بہت زیادہ عمر والے سے نکاح کیا جو وطی پر قادر نہیں ہے اُس نے کسی ترکیب سے عضو تناسل داخل کر دیا تو یہ وطی حلالہ کے لیے کافی نہیں ہا ں اگر آلہ میں کچھ انتشار پایا گیا اور دخول ہوگیا تو کافی ہے۔ اھ (بہار شریعت ج ٢ ح ٨ ص ١٨١) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9