Fatwa #1598
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کھانے پینے کی چیزوں میں مکھی پڑھ جائے تو پھر کیا کرنا چاہیے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,983
سوال (Question):
کھانے پینے کی چیزوں میں مکھی پڑھ جائے تو پھر کیا کرنا چاہیے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کھانے پینے کی چیزوں میں مکھی پڑھ جائے تو پھر کیا کرنا چاہیے ؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.. کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کھانے پینے کی چیزوں میں مکھی پڑھ جائے تو پھر کیا کرنا چاہیے ؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں ؟ (سائل حافظ ارسلان سرگودھا پاکستان) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِكِ الْوَھَّاب صورت مسئولہ میں اگر کھانے پینے کی اشیاءمیں مکھی پڑجائے تو حکم شرع یہ ہے کہ اسے ڈبودو(یعنی پوری کوغوطہ دے کر نکال کر پھینک دو کیونکہ حدیث شریف کے مطابق اس کے ایک پر میں بیماری ہوتی ہے، اور دوسرے پرمیں شفاء ہوتی ہے- حدیث شریف : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي شَرَابِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْمِسْهُ ، ثُمَّ لِيَنْزِعْهُ فَإِنَّ فِي إِحْدَى جَنَاحَيْهِ دَاءً وَالْأُخْرَى شِفَاءً- نبی کریم صلی اللہ علیہ تعالٰی علیہ والہ وسلم نے فرمایا ، جب مکھی کسی کے پینے، یا کھانے کی چیز، میں پڑجائے تو اسے ڈبودو اور پھر نکال کر پھینک دو کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے، اور اس کے دوسرے پر میں شفا ہوتی ہے- صحیح بخاری کتاب اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کرشروع ہوئی حدیث نمبر3320- ابوداؤد شریف جلد3حدیث3844- بہار شریعت حصہ16صفحہ373-کھانے کا بیان ۔ (مگر یہ حکم وجوبی نہیں ہے، لہذا اگر کسی کو طبعی طور پر کراہت ہو اور وہ ایسا نہ کرے تو گناہ گار نہیں ہوگا، لیکن افضل طریقہ یہی ہے جو حدیث مذکورہ میں بیان ہوا اسی پر عمل کیاجائے- واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضا قاری محمد عمران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9