Fatwa #1939
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کھجور سے مردانہ کمزوری اور دیگر بیماریوں کا موثرعلاج
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,874
سوال (Question):
کھجور سے مردانہ کمزوری اور دیگر بیماریوں کا موثرعلاج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کھجور سے مردانہ کمزوری اور دیگر بیماریوں کا موثرعلاج
سردیوں میں دو ہی چیزیں بہت اہم ہیں ایک شہد دوسرا کھجور۔آج ہمارا موضوع کھجور ہے اس لیے آج ہم کھجور اور اس کے ساتھ شہد کا بھی ضمن میں ذکر کریں گے کیونکہ کھجور اور شہد دونوں مل کر ہی مردانہ کمزوری دور کرتے ہیں ۔ کھجور وہ پھل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں متعدد بار آیا ہے۔ حضرت مریم علیہاالسلام کو دوران حمل کھجوریں کھانے کی ہدایت کی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ پھل انتہائی مقوی غذا ہے۔اطبا و معالجین اسے کئی اعتبار سے دیگر پھلوں پر فوقیت دیتے ہیں۔ شہد اور کھجور کا مزاج گرم ہے اس وجہ سے یہ موسم سرما میں بہت مفید ہے۔ یہ دمے کے مریضوں کیلئے بہترین غذا کا درجہ رکھتی ہےاور ساتھ ہی ہاضمہ بھی درست رکھتی ہے، خون صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ جسم میں تازہ خون بھی پیدا کرتی ہے، شہد اور کھجور بلغم کا خاتمہ اور پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتی ہے۔ جسم کے ساتھ ساتھ دماغ‘ اعصاب‘ قلب ‘معدے اورجسم کے پٹھوں کے لیے بھی بےحد مفید ہے۔جن لوگوں کا وزن کم ہو یا خون کی کمی ہو انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اورشہد کا استعمال کرناچاہئے۔ یہ امراض قلب میں بھی فائدہ مند ہے اس کے معدنی نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کرتے ہیں اور اس کے بعض اجزا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خون بننے میں مدد دیتے ہیں۔ کھجور کے ریشے‘ میگنیشم‘ کیلشیم کے حصول کا عمدہ ذریعہ ہےاور ان میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے. کھجور‘ فیٹ‘ سوڈیم اور کولسٹرول فری ہے اور صحت کے بارے میں حساس افراد کیلئے بہترین معیاری غذا ہے۔ طب نبوی ﷺ کے مطابق عجوہ کھجور کی خاص ادویائی اہمیت ہے۔ یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے. خصوصاً مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوریں کولیسٹرول لیول گھٹانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ کولیسٹرول کی سطح گھٹانے کا ایک نسخہ یہ ہے کہ 42 عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر اور باریک سفوف بنا کر ایک مرتبان(برتن) میں رکھ لیں روزانہ نہار منہ استعمال کریں ۔ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک چائے کا چمچہ خالص شہد بھر کے اب اس میں کھجور کی 2 گٹھلیوں کا سفوف ملالیں اور 21 دن تک صبح نہار منہ استعمال کریں اور آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں۔
مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے کھجور کا استعمال :
بوقتِ عصر 5 عدد کھجور ایک گلاس گائے کے دودھ میں بھگو کر رکھ دیں اور ساتھ ہی 2 چمچ چھوٹے شہد کے بھی ڈال دیں، پھر رات کو ہمبستری سے تقریباً 25 منٹ پہلے یہ سب آمیزہ کھائیں اور ازدواجی زندگی کا بھرپور لطف اٹھائیں ۔(منقول)
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9