صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #682 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

کیاانبیاءواولیاء سےانکی وفات کے بعد بھی مدد طلب کرسکتے ہیں ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 12,492

سوال (Question):

کیاانبیاءواولیاء سےانکی وفات کے بعد بھی مدد طلب کرسکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

کیاانبیاءواولیاء سےانکی وفات کے بعد بھی مدد طلب کرسکتے ہیں ؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ جی ہاں؛ جس طرح انبیاءواولیاء سے وفات سے پہلے ان کی ظاہری زندگی میں مددطلب کرناجائز ہے اسی طرح انکی وفاتِ ظاہری کےبعدبھی ان سےمددطلب کرسکتےہیں: چنانچہ بہت بڑےمحدث امام ذہبی اپنی کتاب میں لکھتےہیں “امام ابوبکر بن مقری, امام طبرانی اور امام ابوشیخ علیھم الرحمہ نےحضورعلیہ السلام کےمزارِپرانوار پرحاضرہوکربھوک کی فریادکی تو نبی کریم علیہ السلام نے ایک علوی کےانکوکھانابھجوایا اوراس علوی نےکہا کہ آپ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں فریادکی توحضورعلیہ السلام نےمیرےخواب میں آکرمجھےحکم دیاکہ میں آپ لوگوں تک کھاناپہچاؤں ۔ (مُلَخَّصاً تزکرۃالحفاظ جلد3صفحہ 121دارالکتب العلمیہ بیروت,وفاءالوفاء جلد2 ) سیدی اعلحضرت علیہ الرحمہ نےایک شعر میں کیاخوب فرمایا: حکیم دادو دوا دیں یہ کچھ نہ دیں مردود یہ مراد کس آیت خبرکی ہے واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh