Fatwa #1911
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا آنکھ میں ڈراپ ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,529
سوال (Question):
کیا آنکھ میں ڈراپ ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا آنکھ میں ڈراپ ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
اگر کسی کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہو اور آنکھ میں ڈراپ ڈالنا پڑتا ہے۔ کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ المستفتیہ:- ماہین فاطمہ بنت نصیر الدین نقشبندی،تھنہ منڈی راجوری جموں وکشمیر الجواب اللهم هداية الحق والصواب آنکھ میں ڈراپ(قطرہ ،بوند) ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اگر چہ اس کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو- فتاوی عالمگیری میں ہے”ولو أقطر شیئا من الدواء في عينه لا يفطر صومه عندنا وان وجد طعمه في حلقه واذا بزق فرأى أثر الكحل ولونه في بزاقه عامة المشائخ علي أنه لا يفسد صومه كذا في الذخيرة وهو الأصح هكذا في التبيين”(ج ۱ ص ۲۲۴/ دار الکتب العلمية،بيروت،لبنان) بحر الرائق شرح کنز الدقائق میں ہے”وكذا لو صب في عينه لبن أو دواء مع الدهن فوجد طعمه أو مرارته في حلقه لا يفسد صومه هكذا في الظهيرية وفي الولوالجية،اھ”(ج ۲ ص ۴۷۷/ المکتبة الشيعية) بہار شریعت میں ہے”تیل یا سرمہ لگایا تو روزہ نہ گیا اگر چہ تیل یا سرمہ کا مزہ حلق میں محسوس ہوتا ہو بلکہ تھوک میں سرمہ کا رنگ بھی دکھائی دیتا ہو جب بھی نہیں ٹوٹتا”(ج۱ ح۵ ص۴۷۳/ فرید بکڈپو لمیٹیڈ)والله تعالى أعلم کتبہ:-محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ خادم دار العلوم نظامیہ نیروجال راجوری جموں وکشمیر -مقیم حال اجمیر معلی زادہ اللہ تعالی عزا وشرفا الجواب صحيح :محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9