Fatwa #857
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا اللہ تبارک و تعالی کو آپ کہہ سکتے ہیں؟ از مفتی نظام الدین رضوی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,632
سوال (Question):
کیا اللہ تبارک و تعالی کو آپ کہہ سکتے ہیں؟ از مفتی نظام الدین رضوی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا اللہ تبارک و تعالی کو آپ کہہ سکتے ہیں؟
الجوابــــــــــ جہاں تک جائز ہونے کی بات ہے تو اس میں کوئی کلام نہیں کہ جائز ہے، لیکن اللہ تعالی کے لیے لفظ آپ کا استعمال آج کل بدمذہبوں کی پہچان بن چکا ہے، وہ اللہ تعالی کے لیے آپ کا استعمال کرتے ہیں. اور جو غیروں کا شعار بن جائے اسے اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے اگر وہی لفظ آپ بولیں گے تو مشتبہ ہو جائیں گے لہذا اس کے استعمال سے بچیں ۔ تقریب فہم کے لئے اس کو ایک مثال سے یوں سمجھیں کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے ۔ ” وللہ العزۃ ورسولہ وللمؤمنین ” یعنی اللہ رسول اور مسلمانوں کے لئے عزت ہے ۔ اور اللہ تعالی کے لیے عزوجل کا استعمال عام و شائع ہے، اب اگر کوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یا کسی عام مسلمان کے لیے عزوجل کا استعمال کرے تو یہ ہرگز جائز نہیں ہوگا کیونکہ عرف میں عزوجل کا استعمال اللہ تعالی کے لیے خاص ہے ۔ یوں ہی سمجھ لیجئے آج کے عرف میں اللہ تعالی کے لئے آپ” یا فرماتے ہیں کہنا ہم اہلسنت کے لیے درست نہیں، دراصل جائز ہے مگر خارجی مانع کی وجہ سے اس کے بولنے سے احتراز چاہیے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبـــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9