Fatwa #2535
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا انتقال کے بعد چالیس دن تک روحیں گھر پر آتی ہیں؟ از محمد ارباز عالم نظامی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,822
سوال (Question):
کیا انتقال کے بعد چالیس دن تک روحیں گھر پر آتی ہیں؟ از محمد ارباز عالم نظامی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا انتقال کے بعد چالیس دن تک روحیں گھر پر آتی ہیں؟
کیا مرنے کے بعد چالیس دن تک روحیں گھر پر آتی ہے قرآن وحدیث سے جواب عنایت فرمائیں ســائل : غـریب نواز ،پورنیہ بہار بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیمالجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
انتقال کر جانے کے بعد چالیس دین تک روحیں گھر آتی ہے، ایسی کوئی حدیث اس فقیر کے نظر سے نہی گزری ہے، البتہ یہ ضرور ہے کہ ہر شب جمعہ کو مرحومین کی روحیں اپنے اپنے گھروں میں آتی ہیں جیساکہ حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ شرح مشکوة شریف باب زیارة القبور میں فرماتے ہیں،کہ میت کے دنیا سے جانے کے بعد سات دن تک اس کی طرف سے صدقہ کرنا مستحب ہے ۔میت کی طرف صدقہ اس کیلئے نفع بخش ہوتا ہے ۔اس میں اہل علم کا کوئ اختلاف نہیں ۔اس بارے میں صحیح حدیثیں وارد ہیں ,خصوصا پانی صدقہ کرنے کے بارے میں ۔اور بعض علماء کاقول ہر کہ میت کو صرف صدقہ اور دعا کا ثواب پہونچتاہے ۔اور بعض روایات میں آیا ہے کہ روح شب جمعہ کو اپنے گھر آتی ہے اور انتظار کرتی ہے کہ اس کی طرف سے صدقہ کرتے ہیں یا نہیں شیخ الاسلام، کشف الغطاعما لزم للموتی علی الاحیا فصل ہشتم میں فرماتے ہیں، غرائب اور خزانہ میں منقول ہے کہ مومنین کی روحیں ہر شب جمعہ ,روز عید ،روز عاشورہ ,اور شب برات کو اپنے گھر آکر باہر کھڑی رہتی ہیں اور ہر روح غمناک بلند آواز سے ندا کرتی ہے کہ اے میرے گھر والو,اے میری اولاد,اے میرے قرابت دارو!صدقہ کرکے ہم پر مہربانی کرو ( بحوالہ فتاوی رضویہ شریف جلد نہم (۹)، إتيان الأرواح لديارهم بعد الرواح””” صفحہ، ٦٥۱،/ تا،٦٥٢۔مکتبہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب کتبـــــہ:محمد ارباز عالم نظــــــامی ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھـــــــــند
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9