Fatwa #1290
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
کیا بیوی سے ہمبستری کرنے میں سارے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
4,680
سوال (Question):
کیا بیوی سے ہمبستری کرنے میں سارے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا بیوی سے ہمبستری کرنے میں سارے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
الجوابــــــــــــــــــ کافی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شوہر بیوی کے ہمبستر ہونے سے ان کے سارے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں یہ غلط ہے ۔ بلکہ جس کپڑے کے جس حصے پر ناپاکی لگی ہو صرف وہی ناپاک ہے باقی پاک ہے ۔ کپڑے کے ناپاک حصے کو تین بار دھویا جائے اور ہر بار دھوکر خوب نچوڑ لیا جائے پھر اسی کپڑے سے نماز پڑھ سکتے ہیں اور جس کپڑے پر ناپاکی مثلا مرد یا عورت کی منی نہ لگی ہو وہ بغیر دھوئے پاک ہے۔ ماخوذ از غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح / علامہ تطہیر احمد رضوی بریلی شریف
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh