Fatwa #731
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا جماعت چھوٹنے کے خوف سے تیمم کر سکتے ہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,269
سوال (Question):
کیا جماعت چھوٹنے کے خوف سے تیمم کر سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا جماعت چھوٹنے کے خوف سے تیمم کر سکتے ہیں ؟
جماعت کھڑی ہے اور وضو کھانے پر کافی بھیڑ ہے اگر وضو کرتے ہیں تو جماعت چلی جائے گی تو کیا ایسے حالات میں تیمم کرسکتے ہیں؟ جوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نہیں ۔ ایسی صورت میں تیمم نہیں کرسکتے، بلکہ وضو کریں اور اگر جماعت چلی جائے اور الگ جماعت کرنا ممکن ہو تو الگ جماعت کرلیں ورنہ تنہا نماز پڑھ لیں لیکن بغیر وضو بنائے نماز نہ پڑھیں کہ وضو فرض ہے اور جماعت واجب اور واجب کے لیے فرض نہیں چھوڑا جائے گا ۔ حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لا تقبل صلوة من احدث حتي يتوضأ ۔” بے وضو کی نماز مقبول نہیں ہوگی یہاں تک کہ وہ وضو کرلے۔ نماز عبادت مقصودہ سے ہے اور اس سے مقصود ثواب ہے تو جب ثواب ہی نہ ملے گا تو نماز بھی نہ ہوگی اور نماز مقبول نہ ہوگی تو ثواب بھی نہ ملے گا۔ والله تعالى اعلم بالصواب کتبــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پو ر
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9