Fatwa #2585
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا حضرت فاطمہ کو حضرت علی رضي اللہُ عنہ نے غسل دیا تھا؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,394
سوال (Question):
کیا حضرت فاطمہ کو حضرت علی رضي اللہُ عنہ نے غسل دیا تھا؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا حضرت فاطمہ کو حضرت علی رضي اللہُ عنہ نے غسل دیا تھا؟
سیّدہ فاطمۃ الزھرا رضی اللہ عنہا کو حضرت علی رضي اللہُ عنہ نے غسل دیا تھا تو پھر باقی کے شوہروں کو منع کیوں وضاحت دی کیے بری مہربانی ہوگیالجواب
امام اہلسنت سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ فتاوی رضویہ شریف میں ارشاد فرماتے ہیں:جو منقول ہُوا کہ سیّدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے حضرت بتول زہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا کو غسل دیا اس کے جوابات۔ (1): اوّلاً اسکی ایسی صحت و لیاقت حجّیت محلِ نظر ہے۔ (2): ثانیاً دوسری روایت یوں ہے کہ اُس جناب کو حضرت اُمِ ایمن رضی اللہ تعالٰی عنہا نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی دائی نے غسل دیا۔ (3): ثالثاً بمعنی امرشائع کہا جاتا ہے”امیر نے فلاں کو قتل کیا”بادشاہ نے فلاں قوم سے جنگ کی”حدیث میں آیا:نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے اذان دی”یعنی اذان کا حکم دیا۔ (4): رابعاً اضافت فعل بسوئے مسبب غیر مستنکر اورحدیثِ علی ان وجوہ پر محمول کرنے سے تعارض مرتفع یعنی ام ایمن نے اپنے ہاتھوں سے نہلایا اور سیّدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم،نے حکم دیا یا اسبابِ غسل کو مہیّا فرمایا۔ (5): خامساً مولٰی علی کرم اللہ وجہہ کے لئے خصوصیت تھی اوروں کا قیاس اُن پر روا نہیں۔ ہمارے علماء جو غسلِ زوجہ سے منع فرماتے ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ موت بسبب انعدام محل،ملک نکاح ختم ہو جاتی ہے،تو شوہر اجنبی ہو گیا،مگر نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا رشتہ ابدالآباد تک باقی ہے کبھی منقطع نہ ہوگا۔ یہ کسی حدیثِ صحیح سے ثابت نہیں کہ مولٰی علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے خود اپنے ہاتھ سے غسل دیا،اور بالفرض ہو بھی تو رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے علاقے موت سے قطع نہیں ہوتے اور سب کے علاقے قطع ہو جاتے ہیں،یہ مضمون خود حدیث میں وارد ہے تو اوروں کو اُن پر قیاس جائز نہیں،مرد اپنی عورت کو غسل نہیں دے سکتا۔ (فتاوی رضویہ،جلد 7،صفحہ 28،مکتبہ غوثیہ،کراچی) واللہ اعلم بالصواب| ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں | کلک کریں |
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9