صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #832 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

کیا حضور نے یا آپ کے صحابہ نے کبھی مرغ کا گوشت کھایا ہے ؟ / مسائل ورلڈ

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 9,876

سوال (Question):

کیا حضور نے یا آپ کے صحابہ نے کبھی مرغ کا گوشت کھایا ہے ؟ / مسائل ورلڈ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

کیا حضور نے یا آپ کے صحابہ نے کبھی مرغ کا گوشت کھایا ہے ؟ / مسائل ورلڈ

سوال : کیا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یا آپ کے صحابہ نے کبھی مرغ کا گوشت تناول کیا ہے؟ وہ تو گھن کی چیزوں سے بھی نہیں بچتا؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ ہاں : حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بعض صحابہ سے مرغ کھانا ثابت ہے ۔ چنانچہ صحیح بخاری میں ہے عن ابي قلابۃ عن زهدم قال لما قدم ابو موسى اكرم هذا الحي من جر م، وانا لجلوس عنده وهو يتغذى دجاجا، وفي القوم رجل جالس فدعاه الى الغداء فقال اني رايته يا كل شيئا فقدرته قال ھلم فاني رايت النبي صلى الله عليه وسلم ياكله ۔ ابوقلابہ سے روایت ہے کہ زاہد جرمی نے بیان کیا کہ حضرت ابو موسی اشعری آئے تو انہوں نے قبیلہ جرم کے لوگوں کا اکرام کیا ۔ ہم لوگ ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور وہ صبح کے کھانے میں مرغ تناول فرما رہے تھے ، اور وہاں لوگوں میں ایک اور آدمی بیٹھا ہوا تھا انہوں نے اس کو بھی کھانے کے لئے بلایا، اس نے کہا میں نے اس مرغ کو گندی چیز کھاتے ہوئے دیکھا ہے تو مجھے اس سے گھن آتی ہے ۔ حضرت ابو موسی نے فرمایا آو۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مرغ کھاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ اس حدیث سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بعض صحابہ نے مرغ تناول فرمایا ہے ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبـــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh