Fatwa #1386
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا خرگوش حلال ہے؟ اور اس کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,914
سوال (Question):
کیا خرگوش حلال ہے؟ اور اس کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا خرگوش حلال ہے؟ اور اس کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ عرض ہے کے کیا خرگوش کو حلال کر سکتے ہیں اور اس کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔ وعليكم السلام الجواب بعون الملك الوهاب: خرگوش حلال ہے اور اسے ذبح کرکے اسکا گوشت کھانا جائز ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خود بھی تناول فرمایا ہے اور صحابہ کرام رضوان اللہ عليهم أجمعين کو بھی اسکے کھانے کا حکم دیا ہے ۔ حدیث شریف میں ہے ” عن أنس قال: أنفجنا أرنبا بمرالظهران، فسعى القوم فلغبوا، فأدركتها فأخذتها، فأتيت بها أبا طلحة فذبحها، وبعث بها الى رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم: بوركها وفخذيها، قال: فخذيها لا شك فيه، فقبله۔ قلت: وأكل منه، قال: وأكل منه، ثم قال بعد: قبله۔”(صحیح البخاری/باب:قبول هدية الصيد/حدیث نمبر:۲۵۷۲) ہدایہ میں ہے : “لابأس بأكل الأرنب لأن النبى صلى الله عليه وسلم أكل منه حين أهدى اليه مشويا وأمر أصحابه رضى الله تعالى عنهم بالأكل منه اھ”(ج ۴ ص ۴۲۵) درمختار میں ہے “(و)حل (غراب الزرع)الذي ياكل الحب(والأرنب)” (در مختار مع رد المحتار ج ۹ ص ۴۴۶/دار عالم الکتب الریاض) فتاوی رضویہ میں ہے “خرگوش ضرور حلال ہے، اسے حرام جاننا رافضیوں کا مذہب ہے، خرگوش کے پنجے ہی ہوتے ہیں، کھر والا خرگوش دنیا کے پردہ پر کہیں نہیں”(ج ۸ ص۳۷۰)والله سبحانه وتعالى أعلم کتبہ محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ خادم دارالعلوم نظامیہ نیروجال راجوری جموں وکشمیر ۱۱/رجب المرجب ۱۴۴۳ھ مطابق ۱۳/فروری ۲۰۲۲ء الجواب صحيح محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9