Fatwa #2631
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا سر منڈانا بدمذہبوں کی نشانی ہے ؟ مفتی جلال الدین احمد امجدی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,853
سوال (Question):
کیا سر منڈانا بدمذہبوں کی نشانی ہے ؟ مفتی جلال الدین احمد امجدی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا سر منڈانا بدمذہبوں کی نشانی ہے ؟ مفتی جلال الدین احمد امجدی
کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کی مشکوۃ شریف صفحہ 308 کی حدیث میں سر منڈانا بدمذہبوں کی نشانی قرار دیا گیا توکیاسر منڈا نے والے کو بد مذہب سمجھا جائے ؟ جواب حدیث شریف میں سر منڈانا جو بد مذہبوں کی نشانی قرار دیا گیا ہے وہ یقینا حق ہے لیکن صرف سرمنڈاناہی بد مذہبوں کی نشانی نہیں بلکہ اس کے علاوہ اور بھی نشانیاں ہیں۔ وہ یہ ہیں کہ وہ لوگ مسلمانوں کو قتل کریں گے اور بت پوجنے والوں کو چھوڑ دیں گے۔ اچھی باتیں کریں گے لیکن ان کا کام برا ہوگا (مشکوۃ المصابیح صفحہ 308 )اور وہ جھوٹ بولنے والے اور فریب دینے والے ہوں گے وہ مسلمانوں کے سامنے ایسی باتیں لائیں گے جن کو انہوں نے کبھی نہ سنا ہوگا نہ ان کے باپ دادا نے سنا ہوگا (مشکوۃ صفحہ 28 ) اور وہ ایسے ہوں گے جن کی نمازوں اور روزوں کو دیکھ کر مسلمان اپنی نماز اور روزوں کو حقیر سمجھیں گے وہ قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق کے نیچے نہیں اترے گا وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے لہذا جب تک کہ تحقیق نہ کرلی جائے صرف سر منڈانے والے مسلمان کو ہرگز بدمذہب نہیں سمجھا جائے گا اس لئے کہ بہت سے بد مذہب اور گمراہ اپنی بد مذہبی اور گمراہی کو پھیلانے کے لئے صالحین اور بزرگان دین کی خصلتوں کو اختیار کر لیتے ہیں۔ مرقاۃالمفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد 7 صفحہ 113 میں ہے” علامتھم التحلیق وھو استئصال الشعر والمبالغۃ فی الحلق الخ ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی جلال الدین احمد امجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9