Fatwa #989
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا شیعہ کے ہاتھوں سے بنا ہوا کھانا ہم کھا سکتے ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,744
سوال (Question):
کیا شیعہ کے ہاتھوں سے بنا ہوا کھانا ہم کھا سکتے ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا شیعہ کے ہاتھوں سے بنا ہوا کھانا ہم کھا سکتے ہے؟
سوال(1) کیا شیعہ کے ہاتھوں سے بنا ہوا کھانا ہم کھا سکتے ہے؟ سوال (2) محرم الحرام میں گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں؟ المستفتی محمد کامران قادری عطاری ،پونچھ،جموں وکشمیر باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهابـــــــــــــــــ (۱ )شیعہ کے ہاتھوں سے بنا ہوا کھانا کسی مسلمان کے لئے کھانا جائز نہیں ۔ اسی طرح شیعوں کے ساتھ میل جول اور ہر وہ امر جو مودت ومحبت پر دلالت کرے رکھنا جائز نہیں ۔ اعلحضرت امام اہلسنت رحمه اللہ سے ایک استفتا ہواکہ”کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنت وجماعت اس بارے میں کہ آیا شیعوں کے ہمراہ ان کے مکان پر تیار شدہ کھانا کھانا درست ہے یا نہیں ؟ “آپ علیہ الرحمہ اس کے جواب میں رقمطراز ہیں” روافض کے ساتھ کھانا کھانا ان کی تقریبات سرور میں دوستانہ شریک ہونا اور جو امور ولاء ووداد و محبت پر دلالت کریں ان سے احتراز واجتناب کی نسبت احادیث کثیرہ واقوال ائمہ وافرہ متظافرہ وارد ہیں” (فتاوی رضویہ ج۹ ص ۱۷۶ نصف اول) نیز فرماتے ہیں” آجکل کے رافضی عموما مرتد ہیں ان کے یہاں کا کھانا یا ان کے ساتھ کھانا یا ان سے کسی قسم کا میل جول رکھنا گناہ ہے” (حوالہ سابق ص ۲۲۰) (۲) گوشت کھانا ہر مہینہ میں جائز ہے کسی میں ناجائز نہیں ۔ محرم الحرام میں گوشت کھانے کو ناجائز کہنا یہ روافض کی بدعت قبیحہ ہے ۔ مسلمانوں کو روافض کی بدعات شنیعہ سے بچنا لازم ہے ۔ فتاوی رضویہ میں ہے” یوہیں جبکہ اس سے مقصود غم پروری وتصنع حزن ہو تو یہ نیت بھی شرعا نا محمود ۔ شرع مطہر نے غم میں صبر وتسلیم اور غم موجود کو حتی المقدور دل سے دور کرنے کا حکم دیا ہے نہ کہ غم معدوم بتکلف و زور لانا نہ کہ بتصنع و زور بنانا نہ کہ اسے باعث قربت وثواب ٹھہرانا ۔ یہ سب بدعات شنیعہ روافض ہیں جن سے سنی کو احتراز لازم” (ج۹ ص ۶۲ نصف اول) والله تعالى اعلم بالصواب کتبہ : محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ،پلانگڑ،تھنہ منڈی،راجوری،جموں وکشمیر ۱۴/محرم الحرام ۱۴۴۲ ھ۔ الجواب صحيح فاروق حسين مصباحى،خطیب مرکزی جامع مسجد،پونچھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9