صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #102 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہیں محمد محفوظ عالم

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 11,069

سوال (Question):

کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہیں محمد محفوظ عالم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہیں محمد محفوظ عالم رضوی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ اگر کسی مکان پر صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھنا چاہے تو کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز ادا کر سکتی ہیں عبارات فقہا کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ المستفتی: محمد محسن رضا اسمعیلی امرڈوبھا کبیر نگر یوپی باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب ۔ عورتیں جماعت نہیں کر سکتی ہیں ان کے لئے جماعت کی حاضری ناجائز و مکروہ تحریمی ہے ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے “یکرہ امامۃ المرأۃ للنساء فی الصلوات کلھا من الفرائض والنوافل الا فی الصلوۃ الجنازۃ ھکذا فی النھایۃ ” (فتاوی عالمگیری جلد اور مصری ص :80) درمختار میں ہے “یکرہ تحریما جماعۃ النساء ولو فی التراویح” حضور صدرالشریعہ علامہ حکیم امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :”عورتوں کو کسی نماز میں جماعت کی حاضری جائز نہیں ۔ دن کی نماز ہو یا رات کی ,جمعہ ہو یا عیدین ,خواہ وہ جوان ہوں یا بڑھیاں ” (بہار شریعت جلد اول حصہ سوم ص:584) حضور فقیہ ملت علامہ جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :”اگر صرف عورتیں جماعت کریں تو یہ بھی ناجائز ، اس لئے کہ صرف عورتوں کی جماعت ناجائز و مکروہ تحریمی ہے ” (فتاوی فیض الرسول جلد اول ص: 401) واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم ۔

کتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی کولکاتا

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh