Fatwa #110
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا طالب علم وہابیوں کا رد کر سکتا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,659
سوال (Question):
کیا طالب علم وہابیوں کا رد کر سکتا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ کیا طالب علم وہابیوں کا رد کر سکتا ہے ۔
المستفتی :محمد رضوان احمد اسمعیلی باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب اہلسنت وجماعت اور وہابیوں کے درمیان جو اختلاف ہے وہ ایمان و کفر کا اختلاف ہے ۔ لہذا ان طائفۂ ملعونہ کی تردید میں طلبہ ہی کی کیا تخصیص یہ تو جمیع مسلمان عالم کا ایمانی فریضہ ہے ۔ پیشوائے اہل سنت سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی قدس سرہ العزیز ارشاد فرماتے ہیں : جب کوئی گمراہ بددین رافضی ہو یا مرزائی ,وہابی ہو یا دیوبندی وغیرہ خزلھم اللہ تعالی اجمعین مسلمانوں کو بہکائے ۔ فتنہ وفساد پیدا کرے تو اس کا دفع اور قلوب مسلمین سے شبہات شیاطین کا رفع فرض اعظم ہے ۔ (فتاوی رضویہ مترجم جلد 21 صفحہ 256) خود راقم السطور جب دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی میں تخصص فی الفقہ کا طالب علم تھا تو اس وقت ایک نام نہاد اہل حدیث سے رفع یدین کے مسئلہ پر مجلس مباحثہ میں شرکت کرنی تھی میں نے اپنے والد روحانی حضور تاج الفقہا مدظلہ النورانی سے شرکت کی اجازت چاہی ,حضرت نے فرمایا کہ مطالعہ کرکے شرکت کر سکتے ہو ۔ میں اس وقت منتہی درجہ کا طالب علم تھا اگر سائل بھی منتہی درجہ کا طالب علم ہے تو بےشک تردید وہابیہ میں لگا رہے کہ یہ فرض اعظم ہے لیکن اگر سائل ابتدائ درجہ کا طالب علم ہے تو اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ اپنی ساری توجہ اپنی درسی کتابوں کی طرف لگا دے یہ اس کے حق میں زیادہ بہتر ہے ۔ ایک مرتبہ کسی طالب علم نے حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ حضور میں آپ کا مرید ہوں مجھے کوئی وظیفہ بتادیں ۔ تو حضور تاج الشریعہ نے فرمایا کہ طالب علم کے لئے سب سے بہتر وظیفہ اس کی درسی کتابیں ہیں لہذا اسی میں توجہ دیا جائے ۔ حاصل کلام یہ ہے کہ اگر طالب علم وہابیوں کا رد بلیغ کرنا چاہے تو شرعا کر سکتا ہے ,اللہ کی بارگاہ سے مستحق اجر و ثواب ہوگا ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب ۔✍🏽کتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی (کولکاتا)
فاسق کسے کہتے ہیں اور فاسق کے بارے میں کیا حکم ہے؟
مزارات پر حاضری دینا کیسا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9