Fatwa #2663
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا عورت قربانی کے جانور کو ذبح کر سکتی ہے یا نہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,298
سوال (Question):
کیا عورت قربانی کے جانور کو ذبح کر سکتی ہے یا نہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا عورت قربانی کے جانور کو ذبح کر سکتی ہے یا نہیں ؟
السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ اور سبھی حضرات خيریت سے ہیں علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کیا عورت قربانی کے جانور کو ذبح کر سکتی ہے یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں محمد عرفان خان خادم مدرسہ گلشن رضا مدنی نگر شیندورنی تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤں مہاراشٹر انڈیا وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہالجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
جی ہاں قربانی کر سکتی ہے عورت اگر قواعد وشرائط ذبح سے واقف ہے اور مطابق شرع ذبح کرسکتی ہے تو بلا ریب حلال ہے۔جیساکہ حدیث پاک میں ہے :عن نافع، عن ابن كعب بن مالك، عن أبيه: أن امرأة ذبحت شاة بحجر، «فسئل النبي صلى الله عليه وسلم عن ذلك فأمر بأكلها»(صحيح البخاري 7/ 92) در مختار میں ہے:وشرط کون الذابح مسلما ولو امرأۃ أو صبیا یعقل التسمیة والذبح مسلمان اگرچہ عورت یا بچہ ہو شرط یہ ہے کہ بسم الله اورذبح کو جانتا ہو(در مختار کتاب الذبائح ص ٦٤٠ مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ) واللہ تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم بالصواب کتبہ :العبد المذنب الفقیر عبدالعزیز خوشتر رضوی علیمی خادم افتا رضوی دارالافتاء جھاڑیسرپور، جالیسر، بالاسور، اڈیشا 04/ذی الحجہ 1443ہ مطابق 03/جولائی 2022ء بروز دوشنبہ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9