Fatwa #2571
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ از ابورضا محمد عمران عطاری
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,327
سوال (Question):
کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ از ابورضا محمد عمران عطاری
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ سائل: محمد توقیر فیصل آباد:الجـوابــــــ بعون الملک الوھّاب
عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے اور یہ حدیثِ مبارکہ سے ثابت ہے، بُخاری شریف میں روایت موجود ہے کہ حضرتِ امّ سلیم نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا– إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنْ الْحَقِّ هَلْ عَلَی الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا هِيَ احْتَلَمَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَمْ إِذَا رَأَتْ الْمَائَ- (یعنی: بے شک اللہ تعالیٰ حق بات کے کہنے سے نہیں شرماتا، جب عورت کو احتلام ہو تو اس پر بھی غسل فرض ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہاں اگر منی (کی تری کپڑوں پر) دیکھے(تو غسل فرض ہے- (صحیح البخاری کتاب غسل کا بیان، رقم 282) (اس حدیث شریف کی شرح میں مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں، کہ احتلام کی علت یا احتلام کی وجہ منی ہے اور منی عورت میں بھی ہے، لہذا احتلام بھی عورت کو ہونا چاہیے اور منی کا ثبوت یہ ہے کہ کبھی بچہ ماں کی ہم شکل ہوتا ہے جب ماں کی منی باپ کی منی پر غالب ہو- (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ جلد1، صفحہ282- نعیمی کتب خانہ گجرات) واللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلم ﷺ کتبـــــــہ :ابورضا محمد عمران عطاری عفی عنہ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9