Fatwa #1702
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا مہر ادا کرتے وقت گواہوں کا ہونا ضروری ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,226
سوال (Question):
کیا مہر ادا کرتے وقت گواہوں کا ہونا ضروری ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا مہر ادا کرتے وقت گواہوں کا ہونا ضروری ہے؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ کیا فرماتے ہیں علماے کرام مفتیان عظام اس مسئلے میں زید اپنی بیوی کا مھر ادا کرنا چاہتا ہے کس طرح ادا کرے گواہ اور وکیل کا انتقال ہوچکا۔ قرآن و حدیث کی ورشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ الجواب سائل غالبا یہ سمجھتا ہے کہ جس وقت شوہر بیوی کو مہر ادا کرے تو اس وقت نکاح کے وکیل اور اس کے گواہوں کا ہونا ضروری ہے۔لیکن ایسا نہیں ہے۔بلکہ حقیقتِ امر یہ ہے کہ مہر کی ادائیگی کے وقت سرے سے گواہوں کا ہونا ہی ضروری نہیں ہے۔ہاں! گواہ بنا کر ہو تو اچھا ہے۔اور نکاح میں بھی جو از روئے شرع گواہی شرط رکھی گئی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عقد کے ذریعہ اشرف المخلوقات یعنی انسان (عورت) کے بدن سے نفع اٹھانے کے مالکانہ حقوق و اختیارات حاصل ہوتے ہیں، مال یعنی مہر کے لزوم کے اعتبار سے نکاح میں شہادت کو شرط کا درجہ نہیں دیا گیا ہے، کیوں کہ لزوم مال سے متعلق امور و معاملات مثلاً خرید و فروخت، اجارہ، شرکت ، قرض، مضاربت وغیرہ میں گواہی شرط نہیں ہے۔شیخ الاسلام امام برہان الدین فرغانی صاحب ہدایہ رحمہ اللہ تعالی تحریر فرماتے ہیں: “ان الشہادة شرطت فی النکاح علی اعتبار اثبات الملک لورودہ علی محل ذی خطر، لا علی اعتبار وجوب المھر؛ اذ لا شہادة تشترط فی لزوم المال۔” (ہدایہ اولین، کتاب النکاح ص٢٨٧) واللہ سبحانہ و تعالی اعلم کتبہ: محمد نظام الدین قادری، خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔ یوپی۔ ۵/رمضان المبارک ١۴۴٣ھ// ٧/اپریل ٢٠٢٢ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9