Fatwa #732
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا ناپاک کپڑ ے کو تین مرتبہ دھونا اور نچوڑنا ضروری ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,375
سوال (Question):
کیا ناپاک کپڑ ے کو تین مرتبہ دھونا اور نچوڑنا ضروری ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا ناپاک کپڑ ے کو تین مرتبہ دھونا اور نچوڑنا ضروری ہے ؟
سوال : کیا موجودہ دور میں صابن اور بہترین قسم کے کپڑے دھونے والے آلات ہونے کے باوجود بھی تین مرتبہ بقوت نچوڑنا کپڑے کی پاکی کے لیے ضروری ہے، یا ایک مرتبہ دھونے اور بلا نچوڑے کپڑا پاک صاف ہوجائے گا؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ جو نجاست دکھتی نہیں ہے اس کے بارے میں ہمارے علماے کرام کا فتویٰ اب تک یہی ہے کہ اسے دھو دھو کر تین مرتبہ اس طرح نچوڑیں کہ قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں نجاست کے دور ہونے کا علم حاصل ہونا دشوار ہے۔ کیوں کہ نجاست دکھتی نہیں ہے تو اطمینان کیسے حاصل کیا جائے کہ وہ کپڑے سے دور ہوچکی۔ صابن کی ایجاد فقہاے کرام کے دور میں ہوچکی تھی پھر بھی انھوں نے تین بار اچھی طرح نچوڑنے کی شرط رکھی وہ اسی لیے کہ جب حقیقت کا علم دشوار ہو تو اس کے سبب ظاہر کو ہی اس کے قائم مقام مان لیا جاتاہے اور تین بار میں خوب اطمینان اور ظن غالب حاصل ہوجاتا ہے کہ نجاست دور ہوچکی پھر یہ اس کا سبب ظاہر بھی ہے کہ جس سے یہ سمجھا جاتاہے کہ نجاست دور ہوچکی ، اگر یہ سبب ظاہر نہ ہو تو حقیقت کا علم نہ ہوسکے گا۔ اس لیے آج کے دور میں بھی وہ شرط باقی ہے ۔ والله تعالى اعلم بالصواب کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پو ر
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9