صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1589 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

کیا واٹس ایپ کے ہر سلام کا جواب دینا واجب ہے ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 9,870

سوال (Question):

کیا واٹس ایپ کے ہر سلام کا جواب دینا واجب ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

کیا واٹس ایپ کے ہر سلام کا جواب دینا واجب ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئ وائس میسج پر سلام کرے تو کیا اس کو لکھ کر سلام کا جواب دینا واجب ہے، یا وائس پر جواب دینا واجب ہے؟ (سائل خضرحیات عطاری ضلع خوشاب) و علیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب جب کوئی سلام کرے چاہے، تحریری لکھ کر، یا وائس میسج کے ذریعے تو اس سلام کا جواب دینا واجب ہے، جواب چاہے وائس کرے، یا لکھ بھیجے، یا فقط زبان سے جواب دے یعنی وائس کے بدلے وائس نہ بھی کرے تب بھی واجب ادا ہو جائے گا- ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَاِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَاؕ-ا ترجمہ : اور جب تمہیں کسی لفظ سے سلام کیا جائے تو تم اس سے بہتر لفظ سے جواب دو یا وہی الفاظ کہہ دو النسآء”آیت”86 اس آیت کے تحت تفسیر تبیان القرآن میں ہے، کہ سلام کرنا سنت ہے، اور اس کا جواب دینا واجب ہے ۔ بہار شریعت میں ہے : کہ خط میں سلام لکھا ہوتا ہے اس کا بھی جواب دینا واجب ہے، اور یہاں جواب دو طرح ہوتا ہے، ایک یہ کہ زبان سے جواب دے، دوسری صورت یہ ہے کہ سلام کا جواب لکھ کر بھیجے۔ مگر چونکہ جواب سلام فوراً دینا واجب ہے، اگر فوراً تحریری جواب نہ ہو جیسا کہ عموما یہی ہوتا ہے کہ خط کا جواب فوراً ہی نہیں لکھا جاتا خواہ مخواہ کچھ دیر ہوتی ہے تو زبان سے جواب فوراً دے دے، تاکہ تاخیر سے گناہ نہ ہو۔ اسی وجہ سے علامہ سید احمد طحطاوی نے اس جگہ فرمایا، وَالنَّاسُ عَنْہُ غَافِلُوْنَ(یعنی لوگ اس سے غافل ہیں- اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جب خط پڑھا کرتے تو خط میں جو السَّلام عَلَیْکُمْ لکھا ہوتا ہے اس کا جواب زبان سے دے کر بعد کا مضمون پڑھتے- بہار شریعت”حصہ” 16″ صفحہ” 463″ مکتبۃ المدینہ کراچی واللہ تعالیٰ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابوررضا قاری محمد عمران عطاری مدنی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh