Fatwa #660
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا پتھر کے نگینوں میں تاثیر ہوتی ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,054
سوال (Question):
کیا پتھر کے نگینوں میں تاثیر ہوتی ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا پتھر کے نگینوں میں تاثیر ہوتی ہے ؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نگینہ پہننے سے تقدیر نہیں بدل جاتی البتہ دوا کی طرح بعض نگینوں میں تاثیرات ہوتی ہیں ۔ چنانچہ فیض القدیر میں ہے : “فی حدیث لہ شأن من تختم بالعقیق وفق لکل خیر واحبہ الملکان و من خواصہ تسکین الروع عن الخصام و یقطع نزف الدم” یعنی عقیق کے نگینے کے متعلق حدیث پاک میں ہے یہ پہننے والے کو ہر قسم کی بھلائی ملے گی اور فرشتے اس سے محبت کریں گے اور اس کے خواص سے ہے کہ دل مَدِّ مقابل کے وقت سکون میں رہتا ہے اور نکسیر پھوٹنا ختم ہو جاتا ہے. (فیض القدیر حرف التاء جلد 3 صفحہ 235 مرتبہ التجاریہ الکبری مصر) مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں : عقیق کا نگینہ بہت مبارک ہے، حدیث شریف میں ہے : “تختم بالعقیق فانہ مبارک” یعنی چاندی کی انگوٹھی عقیق سیاہ کا نگینہ بہت اعلی ہے، بعض روایات میں ہے کہ پیلے یاقوت کی انگوٹھی طاعون سے محفوظ رکھتی ہے، بعض روایات میں ہے کہ عقیق کی انگوٹھی فقیری دور کرتی ہے. (مراٰۃالمناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 6 صفحہ 131 نعیمی کتب خانہ گجرات) فائدہ : مرد کے لئے چاندی کی ساڑھے چار ماشے سے کم ایک نَگْ والی، ایک انگوٹھی پہننا جائز ہے، اس کے علاوہ سونے، پیتل اور تانبے وغیرہ کی انگوٹھی یا چاندی کی 2 انگوٹھیاں یا زیادہ انگوٹھیاں یا ایک چاندی کی انگوٹھی دو نگوں والی یا ایک خالی چھلا چاہے چاندی کا ہو یا کسی اور دھات کا مرد کے لئے پہننا ناجائز و حرام ہے ۔ واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9