Fatwa #626
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا گالی دینے سے، بیڑی، سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,603
سوال (Question):
کیا گالی دینے سے، بیڑی، سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا گالی دینے سے، بیڑی، سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
سوال : کیا گالی دینے، بیڑی، سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ سائل : محمد وسیم نیااسلام پورہ مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب گالی دینا بڑا گناہ ہے، تاہم گالی دینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن مستحب یہ ہے کہ اگر گالی کا گناہ سرزد ہوگیا تو اس کے بعد دوبارہ وضو کرلے، اوراگر وضو نہ کیا اور اسی وضو سے نماز پڑھ لی یا تلاوت کی تو نماز ہوجائے گی اور تلاوت کا ثواب ملے گا۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار1 / 89) “ومندوب في نيف وثلاثين موضعاً، ذكرتها في الخزائن: منها بعد كذب، وغيبة، وقهقهة، وشعر، وأكل جزور، وبعد كل خطيئة، وللخروج من خلاف العلماء” سگریٹ پینا مکروہ ہے.. لیکن اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، سگریٹ پینے کے بعد نیا وضو کیے بغیر بھی نماز پڑھنا جائز ہے؛ لیکن کلّی وغیرہ اچھے طریقے سے کرلینا چاہیے؛ تاکہ منھ مکی بدبو ختم ہوجائے۔ بیڑی جو بھی سگریٹ پر قیاس کر لیں ۔ وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبــــــــہ : مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9