Fatwa #1296
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیا ہر رکعت میں دونوں سجدے فرض ہیں یا ایک فرض اور دوسرا واجب؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,314
سوال (Question):
کیا ہر رکعت میں دونوں سجدے فرض ہیں یا ایک فرض اور دوسرا واجب؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیا ہر رکعت میں دونوں سجدے فرض ہیں یا ایک فرض اور دوسرا واجب؟
سوال :نماز میں ہر رکعت میں دوسجدے ہیں تو کیا دونوں سجدے فرض ہیں یا ایک فرض اور دوسرا واجب نیز دو سجدوں کی کیا حکمت ہے رکوع ایک تو سجدے دو کیوں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں ؟ سائلہ: حلیمہ اعظمی ضلع بهدوهي يوپي انڈیا. الجوابــــــــــــــــــــــ نماز کی ہر رکعت کے دونوں سجدے فرض ہیں اعلی حضرت تحریر فرماتے ہیں: “باجماع امت دونوں سجدے فرض ہیں” (فتاوی رضویہ مترجم ج:6 ص:171) اور فتاوی رضویہ مترجم ج:6 ص:173 میں بحوالہ مبسوط و حلیہ دونوں سجدوں کی حکمت کو یوں بیان کیا گیا ہے: ” ان ﷲ تعالی لما اخذ المیثاق من ذریۃ ادم علیہ الصلاۃ والسلام حیث قال عزوجل واذ اخذ ربک من بنی ادم من ظھورھم ذریتھم الایۃ امرھم بالسجود تصدیقا لما قال فسجد المسلمون کلھم وبقی الکفار فلما رفع المسلمون رؤسھم ورأو الکفار لم یسجدوا فسجدوا ثانیا شکرالما وفقھم ﷲ تعالی علی السجود الاول فصار المفروض سجدتین لھذا والرکوع مرۃ ۔ یعنی ﷲ تعالی نے جب اولادآدم علیہ الصلوۃ والسلام سے عہد لیا جس کا ذکر ﷲ نے اس آیت میں کیا ہے : اور اے محبوب! یاد کرو جب تمہارے رب نے اولاد آدم کی پشت سے ان کی نسل نکالی اور انہیں خود ان پر گواہ کیا ، کیا میں تمہارا رب نہیں۔ سب بولے کیوں نہیں ہم گواہ ہوئے الآيۃ ۔ تو انھیں بطور تصدیق سجدے کا حکم دیا تو تمام مسلمان سجدہ ریز ہوگئے لیکن کافر کھڑے رہ گئے جب مسلمانوں نے سجدے سے سر اٹھایا اور دیکھا کہ کفار نے سجدہ نہیں کیا تو وہ دوبارہ ﷲ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدہ ریز ہوگئے کہ ﷲ تعالی نے انھیں سجدہ اول کی توفیق دی ، لہذا نماز میں دو۲ سجدے فرض ولازم ہوگئے اور رکوع ایک ہی رہا۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب کتبہ: گدائے حضوررئيس ملت محمدعرف صدام حسین احمد قادری میرانی فیضی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9