Fatwa #2081
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
کیکڑا کھانااور خنزیر کے جوٹھے پانی سے وضو کرنا کیسا؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,833
سوال (Question):
کیکڑا کھانااور خنزیر کے جوٹھے پانی سے وضو کرنا کیسا؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کیکڑا کھانااور خنزیر کے جوٹھے پانی سے وضو کرنا کیسا؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ مفتی صاحب قبلہ کی بارگاہ میں عرض ہیکہ کیکڑا کھانا کیسا ہے اور خنزیر کے جو ٹھے پانی سے وضو ہوگا یا نہیں ؟ سائل: محمد ساحل رضا خان کٹیہار بہار مقیم حال سعودی حرم شریف۔ الجواب بعون الملک الوھاب کیکڑا کھانا حرام ہے اور خنزیر کا جوٹھا پانی ناپاک ہے اس سے وضو نہیں ہوسکتا۔ البنایہ شرح الھدایہ میں ہے: “ويكره أكل ما سوى السمك من دواب البحر عندنا كالسرطان” اھ (ج١١، ص٦٠٤، کتاب الذبائح ،فصل فیما یحل الخ، دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان) یعنی ہمارے نزدیک سمندری جانوروں میں سے مچھلی کے علاوہ کسی جانور مثلا :کیکڑے کا کھانا مکروہ ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن تحریر فرماتے ہیں: “سرطان ( یعنی کیکڑا ) کھاناحرام ہے” اھ (فتاوی رضویہ، ج٢٤، ص٢٠٨، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور) بہار شریعت میں ہے: “سوئر کتا شیر چیتا بھیڑیا ہاتھی گیدڑ اور دوسرے درندوں کا جوٹھا ناپاک ہے” اھ (حصہ دوم ص٣٤٢، آدمی اور جانوروں کے جوٹھے کابیان، مکتبۃ المدینہ کراچی) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ ٧ شوال المکرم ١٤٤٤ھ مطابق ٢٨ اپریل ٢٠٢٣ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9