Fatwa #2057
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
گلے میں بلوٹوتھ ڈال کر نماز پڑھنا کیسا؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,130
سوال (Question):
گلے میں بلوٹوتھ ڈال کر نماز پڑھنا کیسا؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
گلے میں بلوٹوتھ ڈال کر نماز پڑھنا کیسا؟
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی امام بلوتوتھ گلے میں لگا کر نماز پڑھا سکتا ہے کہ نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی. المستفتی:محمد محبوب رضا جے نگرمدھوبنی بہار الجواب بعون ﷲ الوھاب اگر بلوتوتھ کسی ممنوعہ دھات کی نہ ہو اور نہ اس پر کسی ممنوعہ دھات کا قبر چڑھا ہوا ہو بلکہ جس طرح عام طور پر بلوتوتھ پلاسٹک یا ربر وغیرہ کا ہوتا ہے ویسا ہی ہو تو اسے گلے میں لٹکا کر نماز پڑھا سکتے ہیں بشرطیکہ وہ بلوتوتھ موبائل سے ڈسکنکٹ ہو ورنہ خارج صلاۃ فعل میں مشغولیت کے سبب نماز فاسد ہوگی. احکام شریعت میں ہے”گھڑی کی زنجیر سونے چاندی کی مرد کو حرام اور دھاتوں کی ممنوع ہے اور جو چیزیں ممنوع کی گئی ہیں ان کو پہن کر نماز اور امامت مکروہ تحریمی ہیں” اھ(ح٢ص١٨١) درمختار میں ہے”ویفسدھا کل عمل کثیر لیس من اعمالھا ولا لاصلاحھا” اھ(ج٢ص٤٦٤ کتاب الصلاۃ،باب مایفسد الصلاۃ ومایکرہ فیھا، ذکریا بکڈپو دیوبند یوپی) اسے بھی پڑھیںنماز میں بار بار کھجلانے سے نماز ہوگی یا نہیں ؟
البتہ علماء اور ائمہ کو ایسی غیر معیاری حرکت سے اجتناب چاہیے کہ یہ شرفاء کا طریقہ کار نہیں بلکہ ہمارے بلاد میں شرفاء کے یہاں اس طرح کی چیزیں معیوب سمجھی جاتی ہیں. وﷲ تعالیٰ اعلم بالصوابحالت نماز میں اگر داہنے پاؤں کا انگوٹھا اپنی جگہ سے ہٹ گیا تو کیا حکم ہے؟
کتبہ:محمد ارشد حسین الفیضی ١٣رمضان المبارک ١٤٤٤ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9