Fatwa #2727
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
گنبد خضرا یا کعبہ معظمہ کی فوٹو والے مصلے پر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,506
سوال (Question):
گنبد خضرا یا کعبہ معظمہ کی فوٹو والے مصلے پر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
گنبد خضرا یا کعبہ معظمہ کی فوٹو والے مصلے پر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ مصلے جو آج کل مارکیٹ میں ملتے ہیں ا ن پر گنبد خضرا یا کعبہ معظمہ کی فوٹو یا اس کا نقش ہوتا ہے تو اس پر نماز پڑھنے کے لیے کیا حکم ہوگا ؟ الجواب : جا نماز یا مصلوں پر جو گنبد نما نقوش ہوتے ہیں وہ ضروری نہیں کہ سب کے سب گنبد خضرا کے نقوش ہوں یا خانہ کعبہ کے نقوش ہوں، بہت سے نقشے ایسے ہوتے ہیں جو محض ذہنی اخترا ع ہوتے ہیں، ایجاد ہوتے ہیں اور ان کا بیت اللہ شریف ،خانہ کعبہ شریف اور گنبد خضرا شریف سے کوئی تعلق نہیں ہوتا تو ان کو بچھاکر ان پر نماز پڑھنے میں تو کوئی مضائقہ اور کوئی حرج نہیں ہے۔ رہ گئے خاص وہ مصلے اور جانماز جن پہ واقعی بیت اللہ شریف کا ،خانہ کعبہ شریف کا نقشہ ہو یا گنبد خضرا شریف کا نقشہ ہو تو ان پر بھی نماز پڑھنا پڑھنا جائز و درست ہے ۔بس یہ لحاظ رکھنا چاہیے کہ خاص گنبد خضرہ کے نقشے پر یا خانہ کعبہ کے نقشے پر پاؤں نہ پڑے نہ وہاں بیٹھیں ،پاؤں کی جگہ پر پاؤں رکھیں اور ان جگہوں پر اپنی پیشانی رکھیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہےیہ جائز و درست ہے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی نظام الدین صدر شعبہ افتا جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ ۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9