Fatwa #1285
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
گوبر کی لیپی ہوئی زمین سے تیمم کرنا کیسا ہے؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
4,150
سوال (Question):
گوبر کی لیپی ہوئی زمین سے تیمم کرنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
گوبر کی لیپی ہوئی زمین سے تیمم کرنا کیسا ہے؟
سوال : اگر کسی نے اپنے گھر کو گوبر اور مٹی سے لیپا تو یہ لیپنا کیسا ہے اور اس سے تیمم کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا و توجروا الجوابـــــــــــــــــــــــــ مٹی کے ساتھ گوبر ملا کر لیپنا جائز نہیں کہ وہ نجاست غلیظہ ہے. بہار شریعت حصہ دوم مکتبہ لاہور صفحہ 98 پر ہے گائے، بھینس کا گوبر اور بکری اونٹ کی منگنی سب نجاست غلیظہ ہیں. اور فتاوی عالمگیری جلد اول مصری صفحہ 43 پر ہے ” اخثاء البقر نجس نجاسۃ غلیظۃ ھکذا فی فتاویٰ قاضی خان ” اور اس سے تیمم کرنا بھی جائز نہیں کہ تیمم کے لئے مٹی کا پاک ہونا ضروری ہے. قال اللہ تعالیٰ ” فتیمموا صعیدا طیبا۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ :مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 171
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh