Fatwa #101
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
گھر کے مردوں کے ساتھ عورتوں کا جماعت میں شریک ہونا
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,963
سوال (Question):
گھر کے مردوں کے ساتھ عورتوں کا جماعت میں شریک ہونا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بسم اللہ الرحمن الرحیم
گھر کے مردوں کے ساتھ عورتوں کا جماعت میں شریک ہونا از محمد محفوظ عالم رضوی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر گھر پر تمام افراد مثلا والد والدہ بھائی بہن وغیرہ ایک ساتھ جماعت قائم کرے تو عند الشرع اس کا کیا حکم ہے ۔ بینوا و توجروا ۔ المستفتی : محمد محسن رضا اسمعیلی امرڈوبھا کبیر نگر یوپی باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب: گھر کے تمام افراد ایک ساتھ جماعت کرنا چاہے تو شرعا اس کی اجازت ہے ۔ چنانچہ حضور صدرالشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :” جس گھر میں عورتیں ہی عورتیں ہوں اس میں مرد کو ان کی امامت ناجائز ہے ,ہاں اگر ان عورتوں میں اس کی نسبی محارم ہوں یا بی بی یا وہاں کوئی مرد بھی ہو تو نا جائز نہیں ” (بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ 584) البتہ جماعت کی ترتیب میں اس بات کا خیال لازم رہے کہ مرد حضرات مثلا بھائی والد بیٹا وغیرہ امام کے پیچھے کھڑے ہوں اور عورتیں ان مردوں کے پیچھے صف لگائیں ۔ چنانچہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :”دو مقتدی ہیں ایک مرد اور ایک لڑکا تو دونوں پیچھے کھڑے ہوں ,اگر اکیلی عورت مقتدی ہے تو پیچھے کھڑی ہو, زیادہ عورتیں ہوں جب بھی یہی حکم ہے ,دو مقتدی ہوں ایک مرد ایک عورت تو مرد برابر کھڑا ہو اور عورت پیچھے ,دو مرد ہوں ایک عورت تو مرد امام کے پیچھے کھڑے ہوں اور عورت ان کے پیچھے ” (بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ 585) واللہ تعالی اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآبکتبہ:محمد محفوظ عالم رضوی علیمی
عید کی نماز گھر پر قائم کر سکتے ہیں یا نہیں از محمد محفوظ عالم رضوی
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کالی کملی والا کہنا کیسا ہے محمد محفوظ عالم رضوی علیمی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9